Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جوعناصر قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرسنے بغیراس پرواویلامچارہے ہیں انکے ذہن ودل مہاجروں سے نفرت اورتعصب کے زہرمیں بجھے ہوئے ہیں۔ارکان اسمبلی ایم کیوایم


جوعناصر قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرسنے بغیراس پرواویلامچارہے ہیں انکے ذہن ودل مہاجروں سے نفرت اورتعصب کے زہرمیں بجھے ہوئے ہیں۔ارکان اسمبلی ایم کیوایم
 Posted on: 5/2/2015 1
جوعناصر قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرسنے بغیراس پرواویلامچارہے ہیں انکے ذہن ودل مہاجروں سے نفرت اورتعصب کے زہرمیں بجھے ہوئے ہیں۔ارکان اسمبلی ایم کیوایم
ان میں سے کسی نے بھی قائدتحریک الطاف حسین کی پوری تقریرنہیں سنی بلکہ وہ محض تعصب کی بنیادپر زہراگل رہے ہیں 
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کوواقعی فوج کی عزت وناموس کاکوئی پاس ہے تووہ سب سے پہلے عمران خان سے لاتعلقی کااظہار
کریں جنہوں نے جرنیلوں کے بارے میں تحقیر آمیز گفتگوکی ۔ارکان اسمبلی ایم کیوایم
جماعت اسلامی کے رہنماقائدتحریک الطاف حسین پرتنقید کرنے کے بجائے پہلے اپنے امیرمنورحسن کی مذمت کریں
منورحسن، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، سابق گورنرپنجاب غلام مصطفےٰ کھراور دیگررہنماؤں نے مسلح افواج کے بارے میں جن خیالات کااظہارکیاہے وہ سب ریکارڈکاحصہ ہیں
بلوچستان اسمبلی کے ارکان میں واقعی غیرت ہے توپہلے اپنے گھربلوچستان کی خبرلیں۔ ارکان اسمبلی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 2 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے کہاہے کہ جوعناصر بھی قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرسنے بغیراس پرواویلامچارہے ہیں وہ عقل کے دشمن ہیں جن کے ذہن ودل مہاجروں سے نفرت اورتعصب کے زہرمیں بجھے ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ارکان اسمبلی نے کہاکہ جولوگ بھی لکیرکے فقیربن کرمحض ایم کیوایم دشمنی اورمہاجروں سے اپنے ازلی تعصب کااظہارکرنے کیلئے اپناقومی فریضہ سمجھتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ،ہم یہ دعوے سے کہتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے بھی قائدتحریک الطاف حسین کی پوری تقریرنہیں سنی بلکہ وہ محض تعصب کی بنیادپر زہراگل رہے ہیں اور اس طرح اپنی نوکری پکی کررہے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان اسمبلی کی قراردادکے بارے میں کہاکہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان میں واقعی غیرت اور پاکستان سے محبت ہے توپہلے اپنے گھربلوچستان کی خبرلیں جہاں کے بیشترعلاقوں میں آج بھی ریاست کی رٹ نام کی کوئی چیزنہیں ہے ۔ ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں میں قراردادیں پیش کرنے کے بارے میں کہاکہ اگرپی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کوواقعی فوج کی عزت وناموس کاکوئی پاس ہے تووہ سب سے پہلے ا پنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اورپہلے اپنے لیڈرعمران خان سے لاتعلقی کااظہارکریں جنہوں نے پاکستان کے جرنیلوں کے بارے میں جو تحقیر آمیز گفتگوکی ہے اس کی وڈیوسوشل میڈیاپر موجود ہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔ ارکان اسمبلی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سابق امیرمنورحسن، مسلم لیگ ن کے رہنمااوروزیردفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، پیپلزپارٹی کے سابق رہنمااورسابق گورنرپنجاب غلام مصطفےٰ کھر اور ان دیگر رہنماؤں نے مسلح افواج کے بارے میں جن خیالات کااظہارکیاہے وہ سب ریکارڈکاحصہ ہیں لیکن ان جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد صرف اورصرف ایم کیوایم اور مہاجردشمنی میں متعصبانہ بیانات دے رہے ہیں عوام اچھی طرح دیکھ رہے ہیں کہ انکے بارے میں کس جماعت کے کیاخیالات ہیں۔

4/24/2024 12:13:26 PM