Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بلوچستان اسمبلی کی قرارداد قابل مذمت ہے، ندیم نصرت


قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بلوچستان اسمبلی کی قرارداد قابل مذمت ہے، ندیم نصرت
 Posted on: 5/2/2015 1
قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بلوچستان اسمبلی کی قرارداد قابل مذمت ہے، ندیم نصرت
بلوچستان اسمبلی کے ان نام نہاد بہادر ارکان نے بلوچستان کے ہزاروں شہید اورلاپتہ افرادکیلئے کب اور کتنی مذمتی قراردادیں پیش کی ہیں؟ ندیم نصرت
اگر بلوچستان اسمبلی کے یہ نام نہاد ارکان غیرت مند ہوتے تو معصوم بلوچوں کے خون ناحق پرخاموش تماشائی بنے بیٹھے نہیں رہتے، ندیم نصرت
قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کے مظلوم عوام کے ساتھ ساتھ بلوچستانکے عوام کے حقوق کی حمایت کی، ندیم نصرت
قائد تحریک الطاف حسین نے بلوچ عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہمیشہ احتجاج کیا، ، ندیم نصرت
بلوچستان اسمبلی کے ارکان ، الطاف حسین کے جرات مندانہ بیانات اور تقاریر پرانگلی اٹھانے کے بجائے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں، ندیم نصرت
لندن۔۔۔2، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے اپنے ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف بلوچستان اسمبلی کی قرارداد کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اگر بلوچستان اسمبلی کے ارکان واقعتا سچا بلوچ خون رکھتے ہیں تو پہلے وہ اس سوال کا جواب دیں کہ بلوچستان اسمبلی کے ان نام نہاد بہادر ارکان اسمبلی نے بلوچستان کے ہزاروں شہید اورلاپتہ افراد کیلئے کب اور کتنی مذمتی قراردادیں پیش کی ہیں؟
انہوں نے کہاکہ اگر بلوچستان اسمبلی کے یہ نام نہاد غیرت مند ارکان واقعی غیرت مند ہوتے تو بلوچستان میں بہائے جانے والے معصوم بلوچوں کے خون ناحق پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے نہیں رہتے اور سرکاری ایجنسیوں کے ترجمان بن کر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بیان نہیں دیتے جنہوں نے ہمیشہ ملک کے مظلوم عوام کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حمایت کی اوران پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہمیشہ احتجاج کیا، احتجاجی ریلیاں اور اجلاس کیے اور سینکڑوں بیانات بھی دیئے ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ بلوچستان کے غریب بلوچوں کے خون کا سودا کرکے بلوچستان اسمبلی کے ارکان بننے والے، جناب الطافحسین کے جرات مندانہ بیانات اور تقاریر پر انگلی اٹھانے کے بجائے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں 

10/1/2016 5:19:41 PM