Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت


ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
 Posted on: 5/1/2015 1
ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت 
حق پرست شہداء کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور حقوق کی جدوجہد منزل تک ضرور پہنچے گی ، الطاف حسین 
سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کا بہیمانہ قتل ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی گھناؤنی ساز ش کا حصہ تھا ، الطاف حسین 
چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 22ویں برسی کے موقع پر بیان 
لندن۔۔۔یکم ، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ حق پرست شہداء کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور حقوق کی جدوجہد منزل تک ضرور پہنچے گی ۔ سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 22ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم آج جس مقام پر ہے وہ حق پرست شہداء کی قربانیوں کا ہی ثمر ہے اور وہ تحریکیں جو اپنے شہداء کو فراموش کردیتی ہیں ایسی تحریکیں حالات کے جبر و ستم کا شکار ہوجاتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مخالف قوتوں نے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کو سفاکانہ طریقے سے قتل کیااور اس سفاکانہ قتل کی واردات کو بھی ایم کیوایم کے خلاف منظم منصوبہ بندی کے تحت ستعمال کیا اور یہ گھناؤنی منصوبہ بندی ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازش کا حصہ تھی ۔انہوں نے کہاکہ جس حق پرستی کی تحریک میں اپنے ظرف و ضمیر کا سودا نہ کرنے والے اور اصولوں پر ڈٹ جانے والے رہنما ، ذمہ داران اور کارکنان شامل ہوں اسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم حق پرستی کی راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے حق پرست شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور انشاء اللہ حق پرستی کی تحریک کے منزل تک پہنچنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عظیم احمد طارق شہید سمیت تحریک کے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کی عظیم قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما ئے۔

9/27/2016 7:00:56 PM