Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، ڈاکٹر سلیم دانش


عوام صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، ڈاکٹر سلیم دانش
 Posted on: 5/1/2015 1
عوام صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، ڈاکٹر سلیم دانش
عوام نے حلقہ 246کے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرو اکر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ایم کیوایم کے ساتھ ہیں،ڈاکٹر سلیم دانش 
مہاجر نوجوانوں کو گرفتار کر کے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ڈاکٹر سلیم دانش ایسٹ لندن یونٹ کی تنظیم نو کے موقع پر کارکنان سے گفتگو
مانچسٹر یونٹ کے زیر اہتمام حلقہ 246میں کامیابی کی خوشی میں جشن فتح 
لندن۔۔یکم ،مئی 2015ء 
ایم کیوایم کی رابط کمیٹی کے رکن اور ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ عوام صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور انہوں نے حلقہ 246کے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کل بھی ایم کیوایم کے ساتھ اور آج بھی ہیں ۔ یہ بات انہوں نے ایسٹ لندن یونٹ کی تنظیم نو کے موقع پر کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اس موقع ایم کیوایم سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عادل صدیقی، برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائز رسہیل خانزادہ ، ایسٹ لندن کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 60برسوں سے مہاجروں کے ساتھ غیر وں جیسارویہ رکھا جارہا ہے وہ کسی طو ر بھی قابل قبول نہیں ہے،کوٹہ سسٹم کے نام پر روز گار اور تعلیمی اداروں کے دروازے بند کر دیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ آج مہاجروں نوجوانوں کو گرفتار کر کے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جارہے اور انہیں غدار وطن قرار دیا جارہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ اس موقع پر عادل صدیقی او رسہیل خانزادہ نے بھی خطاب کیا ۔بعدازں ایسٹ لندن یونٹ کی تنظیم کی گئی جس کے مطابق انچارج ،جوائنٹ انچارجز اور کمیٹی کے ارکان کا اعلان کیا گیا ۔ 
علاوہ ازایں ایم کیوایم برطانیہ مانچسٹر یونٹ کے زیر اہتمام حلقہ 246کے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیبابی پر جشن منایا گیا ۔ اس موقع ایم کیوایم یو کے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ومانچسٹر یونٹ کے انچارج عبدالحفیظ نے یونٹ کے کارکنان کے ساتھ ملکر کیک کاٹا او رخوش میں رقص کیا آخر میں ایم کیوایم کے شہداء کی مغفرت ،او رقائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندروستی او رتحریک کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی ۔

9/27/2016 10:26:44 PM