Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں آپریشن کے بارے میں عمران خان کے خیالات نہایت افسوسناک اورکراچی کے عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہیں ۔ترجمان ایم کیوایم


کراچی میں آپریشن کے بارے میں عمران خان کے خیالات نہایت افسوسناک اورکراچی کے عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہیں ۔ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 4/27/2015
کراچی میں آپریشن کے بارے میں عمران خان کے خیالات نہایت افسوسناک اورکراچی کے عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہیں ۔ترجمان ایم کیوایم 
عمران خان نے پولیس والوں کاتوذکرکیالیکن کراچی کے ان ہزاروں مہاجرنوجوانوں کاکوئی ذکرنہیں کیاجنہیں کراچی آپریشن کے دوران ماورائے عدالت قتل کردیاگیا
سرکاری حراست میں جن کی آنکھیں نکالی گئیں، جن کے جسموں کی کھالیں اتاری گئیں، جن کے جسموں کواستریوں سے جلایاگیا، جن پر ایسا غیرانسانی تشددکیاگیاجوانسانیت پر یقین رکھنے والاکوئی بھی فردنہیں کرسکتا
عمران خان کراچی کی ان ماؤں، بہنوں، بزرگوں اوربچوں سے ملیں جن کے پیارے آپریشن کے دوران چھین لئے گئے
عمران خان جواب دیں کہ آج کراچی میں پولیس، رینجرزوالوں کوکون مارہاہے؟ ان پر حملے کون کررہاہے؟
عمران خان ان طالبان اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کانام لینے سے کیوں گریزاں ہیں؟ ترجمان
کراچی ۔۔۔ 27 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجما ن نے کہاہے کہ کراچی میں آپریشن کے بارے میں عمران خان کے خیالات نہایت افسوسناک اورکراچی کے عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں عمران خان کاکہناتھاکہ کراچی میں نصیراللہ بابرکے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس والوں کو ماردیاگیا۔ ترجمان نے کہاکہ ہمیں اس بات پر شدید افسوس ہے کہ عمران خان نے ان پولیس والوں کاتوذکرکیا لیکن انہوں نے کراچی کے ان ہزاروں مہاجرنوجوانوں کاکوئی ذکرنہیں کیاجنہیں کراچی آپریشن کے دوران وحشیانہ تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا، سرکاری حراست میں جن کی آنکھیں نکالی گئیں، جن کے جسموں کی کھالیں اتاری گئیں، جن کے جسموں کواستریوں سے جلایاگیا، جن پر ایسا غیرانسانی تشددکیاگیاجوانسانیت پر یقین رکھنے والاکوئی بھی فردنہیں کرسکتا۔ترجمان نے کہاکہ ہماراعمران خان کومشورہ ہے کہ وہ کراچی آپریشن کے بارے میں سرکاری ایجنسیوں کی تیارکردہ رپورٹس پریقین کرنے کے بجائے کراچی کی ان ماؤں، بہنوں، بزرگوں اوربچوں سے ملیں جن کے پیارے کراچی آپریشن کے دوران ان ظالم وسفاک پولیس افسران واہلکاروں نے چھین لئے جن کی ہمدردی عمران خان کررہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ عمران خان جواب دیں کہ آج کراچی میں پولیس، رینجرزوالوں کوکون مارہاہے؟ ان پر حملے کون کررہاہے؟عمران خان ان طالبان اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کانام لینے سے کیوں گریزاں ہیں جواپنی دہشت گردی کی وارداتوں کی کھلے عام ذمہ داریاں بھی قبول کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ عمران خان کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کے عوام نے ان کی جماعت کوحالیہ انتخابات میں بری طرح مسترد کردیاہے ۔ 

12/6/2016 4:17:50 AM