Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے 4منصوبہ کی تکمیل کیلئے سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا فوری نوٹس لیاجائے،سینیٹر نسرین جلیل


کے 4منصوبہ کی تکمیل کیلئے سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا فوری نوٹس لیاجائے،سینیٹر نسرین جلیل
 Posted on: 4/27/2015
کے 4منصوبہ کی تکمیل کیلئے سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا فوری نوٹس لیاجائے،سینیٹر نسرین جلیل
ایم کیوایم کی درخواست پر وزیراعظم نے K-4 پراجیکٹ کے پچاس فیصد فنڈزفراہم کرنے کی منظوری دی تھیاس منصوبے کیلئے وفاقی بجٹ میں 80 ملین روپے جاری کیے گئے اور یہ منصوبہ 2014ء کو تکمیل ہونا تھا
K-4 پراجیکٹ کے ٹینڈر کے باوجود حکومت سندھ نے یہ رقم چارماہ تک جاری نہیں کی جس کے باعث ٹینڈر کینسل ہوگیاسندھ حکومت کی جانب سے K-4 پراجیکٹ کیلئے 420 ملین روپے بھی ادا نہیں کیے گئے ہیں
حکومت سندھ کی نااہلی اور دانستہ غفلت کے باعث کے فور پراجیکٹ تاحال شروع نہیں کیاگیا ہے
وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کے نام حق پرست سینیٹرنسرین جلیل کاخط
کراچی۔۔۔27، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نسرین جلیل نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے سلسلے میں K-4منصوبہ کی تکمیل کیلئے سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا فوری نوٹس لیاجائے ۔ یہ مطالبہ محترمہ نسرین جلیل نے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کو لکھے گئے اپنے ایک خط میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو 620mgd اضافی پانی کی فراہمی کیلئے ایم کیوایم کی درخواست پر وزیراعظم نے K-4پراجیکٹ کے پچاس فیصد فنڈزفراہم کرنے کی منظوری دی تھی ،اس منصوبے کیلئے وفاقی بجٹ میں 80 ملین روپے جاری کیے گئے اور یہ منصوبہ 2014ء کو تکمیل ہونا تھا لیکن کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کی جانب سے کے فور پراجیکٹ کے ٹینڈر کے باوجود حکومت سندھ نے یہ رقم چارماہ تک جاری نہیں کی جس کے باعث ٹینڈر کینسل ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس کے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے کے فور پراجیکٹ کیلئے 420 ملین روپے بھی ادا نہیں کیے گئے ہیں ۔ حکومت سندھ کی نااہلی اور دانستہ غفلت کے باعث کراچی کے شہریوں کو اضافی پانی کی فراہمی کیلئے کے فور پراجیکٹ تاحال شروع نہیں کیاگیا ہے ۔ سینیٹر نسرین جلیل نے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں پانی کی قلت کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل ومشکلات کانوٹس لیاجائے ۔



4/19/2024 4:02:42 PM