Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نومنتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی شہداء قبرستان عزیز آباد اور پاپوش نگر کے قبرستان جاکر حق پرست شہداء اور جناب الطاف حسین کے والدین کی قبروں پر حاضری


نومنتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی شہداء قبرستان عزیز آباد اور پاپوش نگر کے قبرستان جاکر حق پرست شہداء اور جناب الطاف حسین کے والدین کی قبروں پر حاضری
 Posted on: 4/24/2015
نومنتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی شہداء قبرستان عزیز آباد اور پاپوش نگر کے قبرستان جاکر حق پرست شہداء اور جناب الطاف حسین کے والدین کی قبروں پر حاضری 
کنور نوید جمیل نے حق پرست شہداء اور جناب الطاف حسین کے والدین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی 
گزشتہ شب کنور نوید جمیل نے این اے 246کی نشست پر کامیابی کی اطلاع ملتے ہی جناح گراؤنڈ عزیز آباد جاکر یادگار شہدائے حق پر بھی حاضری دی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا 
میری کامیابی اللہ تعالیٰ کی تائید کے بعد عوامی حمایت سے عمل میں آئی ہے، کنور نوید جمیل 
ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا کہ جناب الطاف حسین اور عوام کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے 
کراچی ۔۔۔24، اپریل 2015ء 
این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی کنو ر نوید جمیل نے شہداء قبرستان عزیز آباد اور پاپوش نگر کے قبرستان میں جاکر حق پرست شہداء اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پرحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کنور نوید جمیل نے حق پرست شہداء اور جناب الطاف حسین کے والد محترم نذیر حسین مرحوم اور والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر انہوں نے حق پرست شہداء اور جناب الطاف حسین کے والدین کے درجات بلند ی ، شہداء کے لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، اسیر وں اور ان کے اہل خانہ کے بلند حوصلے ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ملک میں امن و امان کے قیام اورد ہشت گردی کے خاتمے کیلئے دعا بھی کی ۔ قبل ازیں شب این اے 246کی نشست پر بھاری اکثریت سے کامیابی کی اطلاع ملتے ہی کنو رنوید جمیل نے جنا ح گراؤنڈ عزیز آباد جاکر ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں تعمیر کی یادگارِ شہدائے حق پر حاضری دی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ کنور نوید جمیل نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ اس موقع پر کنور نوید جمیل نے کہاکہ این اے 246کی نشست پر میری کامیابی اللہ تعالیٰ کی تائید کے بعد عوامی حمایت سے عمل میں آئی ہے اور یہ عوامی حمایت جناب الطاف حسین کا وہ پیار اور محبت ہے جو حلقہ این اے 246سمیت ملک بھر کے حق پرست عوام کے دلوں میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این اے 246کی نشست پر ہونیو الے ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور عوام کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے اور اس رشتہ کو ختم کرنے اور دراڑیں ڈالنے کی سازشیں ایک مرتبہ پھر عوام نے اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں ہیں ۔
 

4/19/2024 11:48:04 AM