Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حق پرستوں کی بلامقابلہ کامیابی نظریہ الطاف کی جیت ہے،راشد ممتاز


حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حق پرستوں کی بلامقابلہ کامیابی نظریہ الطاف کی جیت ہے،راشد ممتاز
 Posted on: 4/22/2015
حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حق پرستوں کی بلامقابلہ کامیابی نظریہ الطاف کی جیت ہے،راشد ممتاز
نظریہ الطاف نے ملک کی مظلوم عوام کو متحد و منظم کر دیا ہے جو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں باطل قوتوں سے اپنے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد کر رہی ہے اور یہ انتخابات میں حق پرستو کی فتح ضرور ہوگی،عبدالرشید
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کی بدولت موجود ہیں اور اب وہ دن دور نہیں جب حق پرست عوام ظالم حکمران کا احتساب کریگی،جمیل احمد رضوی
حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن 2015 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز و اراکین زونل کمیٹی شہاب اکرام ،عمران نور اور حق پرست امیدواربرائے وارڈ نمبر09 عبدالرشید اور حق پرست امیدوار وارڈ نمبر10 جمیل احمد رضوی نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں کارنرز میٹنگز کیں
حیدرآباد۔۔۔22 ، اپریل،2015ء
حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن 2015 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز و اراکین زونل کمیٹی شہاب اکرام ،عمران نور اور حق پرست امیدواربرائے وارڈ نمبر09 عبدالرشید اور حق پرست امیدوار وارڈ نمبر10 جمیل احمد رضوی نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں کارنرز میٹنگز کیں۔کارنرمیٹنگ سے ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حق پرستوں کی بلامقابلہ کامیابی نظریہ الطاف کی جیت ہے اور باقی نمائندے بھی شاندار کامیابی حاسل کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ حق پرست عوام نے ہمیشہ اپنے اتحاد سے ایم کیو ایم مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنا یا اور ہمیشہ حق پرست امیدواران کو اپنے علاقوں سے کامیاب کیا۔کارنر میٹنگ حق پرست امیدوار برائے وارڈ نمبر09 عبدالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ الطاف نے ملک کی مظلوم عوام کو متحد و منظم کر دیا ہے جو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں باطل قوتوں سے اپنے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد کر رہی ہے اور یہ انتخابات میں حق پرستو کی فتح ضرور ہوگی۔کارنر میٹبنگ سے حق پرست امیدوار برائے وارڈ نمبر10 جمیل احمد رضوی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد آج ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کی بدولت موجود ہیں اور اب وہ دن دور نہیں جب حق پرست عوام ظالم حکمران کا احتساب کریگی ۔

12/4/2016 6:26:35 PM