Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے مشن و مقصد سے خائف باطل قوتیں ایم کیو ایم پر الزام تراشی اور منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں تمام منفی پروپیگنڈے اور ریاستی جبر کے باوجود فتح ایم کیو ایم کا مقدر بنی گی،نوید شمسی زونل انچارج


ایم کیو ایم کے مشن و مقصد سے خائف باطل قوتیں ایم کیو ایم پر الزام تراشی اور منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں تمام منفی پروپیگنڈے اور ریاستی جبر کے باوجود فتح ایم کیو ایم کا مقدر بنی گی،نوید شمسی زونل انچارج
 Posted on: 4/22/2015
ایم کیو ایم کے مشن و مقصد سے خائف باطل قوتیں ایم کیو ایم پر الزام تراشی اور منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں تمام منفی پروپیگنڈے اور ریاستی جبر کے باوجود فتح ایم کیو ایم کا مقدر بنی گی،نوید شمسی زونل انچارج
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد ہی ملک میں غریب و متوسطہ طبقے کے مظلوم عوام کو انصاف دلاسکتی ہے،سلیم قریشی 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریہ حقیقت پسندی و عملیت پسندی نے ایم کیو ایم کی مخالفت کرنے والی باطل قوتوں کے چہروں سے پردہ اٹھا دیا ہے،نثار احمد
حیدرآباد میں کنٹونمنٹ بورڈکے الیکشن 2015 میں کینٹ وارڈ2 کے حق پرست امیدوار سلیم قریشی انتخابی مہم کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین زونل کمیٹی فہم راحیل ،صابر بھٹی اور حق پرست امیدوار برائے وارڈ نمبر02 سلیم قریشی نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے عہدیداران اختر ھیکڑ و ،علی نواز لاکھو،غلام شبیر میمن، عاشق عالمانی ،نعمت علی جوکھیو،محمد علی لاکھو،یوسف چنہ ،محبوب علی ھیکڑو،آصف بھٹی ،بشیر جمالی ،فاروق ھیکڑواور شبیر تالپورسے ملاقات کی اور انہیں حق پرست امیدوار سلیم قریشی کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا
حیدرآباد۔۔۔22 ، اپریل،2015ء
حیدرآباد میں کنٹونمنٹ بورڈکے الیکشن 2015 میں کینٹ وارڈ2 کے حق پر ست امیدوار سلیم قریشی انتخابی مہم کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی فہم راحیل ،صابر بھٹی اور حق پرست امیدوار برائے وارڈ نمبر02 سلیم قریشی نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے عہدیداران اختر ھیکڑ و ،علی نواز لاکھو،غلام شبیر میمن، عاشق عالمانی ،نعمت علی جوکھیو،محمد علی لاکھو،یوسف چنہ ،محبوب علی ھیکڑو،آصف بھٹی ،بشیر جمالی ،فاروق ھیکڑواور شبیر تالپورسے ملاقات کی اور انہیں حق پرست امیدوار سلیم قریشی کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیااور وارڈ نمبر02 کے مختلف علاقوں میں ہونے والی کارنرز میٹنگز میں شرکت کی۔کارنر میٹنگ سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی یا اقتدار کا حصول ایم کیو ایم کا مقصد نہیں بلکہ میں رائج فرسود ہ نظام حکمرانی کا خاتمہ اور عوامی کی حقیقی معنوں میں حکمرانی قائم کرنا ایم کیو ایم کا مشن و مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مشن و مقصد سے خائف باطل قوتیں ایم کیو ایم پر الزام تراشی اور منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں تمام منفی پروپیگنڈے اور ریاستی جبر کے باوجود فتح ایم کیو ایم کا مقدر بنی گی۔ اس موقع پر حق پرست امیدوار برائے وارڈ نمبر02 سلیم قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد ہی ملک میں غریب و متوسطہ طبقے کے مظلوم عوام کو انصاف دلاسکتی ہے اور انکی اس عظیم جدوجہد میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ رکن زونل کمیٹی نوید عباسی اور حق پرست امیدوار برائے وارڈنمبر01 نثار احمد نے ایری گیشن کالونی گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ کیااور عوام میں انتخابی منشور پر مبنی ہینڈ بل تقسیم کیئے ۔اس موقع پر حق پرست امیدوار وارڈ نمبر01 عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریہ حقیقت پسندی و عملیت پسندی نے ایم کیو ایم کی مخالفت کرنے والی باطل قوتوں کے چہروں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل کے باوجود ایم کیو ایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں اضافہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نظریئے کی سچائی کو ظاہر کرتا ہے۔

12/3/2016 7:59:23 PM