Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات اور ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات اور ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 5/26/2013
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات اور ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ 
احتجاجی مظاہرے میں امریکہ کے 16سے زائد شہروں سے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد شریک ہوئے 
ایم کیوایمہشت گردوں کے ایجنڈے کے آگے سرنڈ ر نہیں کرے گی ، عبا د الرحمن ، محمد ارشد حسین کا مظاہرے کے شرکاء سے خطاب 
واشنگٹن :05-26-2013:
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات اور ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل اورپاکستان بالخصوص کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائی کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں امریکہ کے 16سے زائد شہروں سے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم نارتھ امریکہ کے نگراں عباد الرحمن ، جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے علاوہ چیپٹر انچارجز بھی موجود تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گرد ی کے خلاف نعرے جلی حروف میں تحریر تھے ۔ مظاہرے کے شرکاء زبردست انداز میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم میں پرجوش نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر خواتین ، بزرگوں اوربچوں کا جوش دیدنی تھا ۔ مظاہرے کے شرکاء میں ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل اور بعض سیاسی رہنماؤں کے خلاف پر مبنی وائٹ پیپر بھی تقسیم کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم امریکہ کے نگراں عبا د الرحمن نے کہا کہ نئے پاکستان کی باتیں کرنے والے سیاسی رہنماؤں نے طالبان اوردیگرانتہاپسند دہشت گردوں کی حمایت کی ہے اور اپر دیر اور لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے پرپابندی جیسے معاہدوں نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ نئے پاکستان کی باتیں کرنے والے دراصل پاکستان کوتاریکی کے دورمیں لیجاناچاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور ملک کو درپیش انتہائی نازک حالات میں ایک انتہاپسند جماعت کے سربراہ نے جناب الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ نئے پاکستان کے لیڈر نہیں بلکہ دہشت گردوں کے ایجنٹ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دہشت گردوں کے ایجنڈے کے آگے سرنڈر نہیں کرے گی اور اپنے آئینی و قانونی حق کا ہر سطح پر استعمال کرے گی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے کہا کہ کراچی کے عوامی مینڈیٹ کو بھی تسلیم کیا جانا چاہئے اور اس کا احترام بھی دیگر صوبوں کے عوام کے مینڈیٹ کی طرح ہی کرنا چاہئے اور ایم کیوایم کے لاکھوں کروڑوں ووٹرز کی توہین کا سلسلہ فی الفور بند کیاہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دنیا بھر میں لبرل اور پرو گریسو پاکستان کی پہچان بن چکی ہے اور ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں ۔ 



5/9/2024 6:41:52 PM