Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلستان جوہر بلاک 16سے ایم کیوایم کے نام پر بھتہ مانگنے والے نوید نامی شخص کو موقع پر ہی گرفتا رکرلیا گیا


گلستان جوہر بلاک 16سے ایم کیوایم کے نام پر بھتہ مانگنے والے نوید نامی شخص کو موقع پر ہی گرفتا رکرلیا گیا
 Posted on: 5/26/2013
گلستان جوہر بلاک 16سے ایم کیوایم کے نام پر بھتہ مانگنے والے نوید نامی شخص کو موقع پر ہی گرفتا رکرلیا گیا
جو عناصر ایم کیوایم کا نام استعمال کرکے تاجروں ، دکانداروں اور صنعتکاروں سے بھتہ وصولی کررہے ہیں وہ ایم کیوایم کا امیج خراب کرنے گھناؤنی سازش کا حصہ ہے ۔ عارضی رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔26، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کا نام استعمال کرکے بھتہ وصول کرنے والا شخص گلستان جوہر سے گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 16میں واقع ہارڈ ویئر کی دکان پر نوید نامی شخص ایم کیوایم کے نام پر دکان کے مالک مطیع اللہ سے ہر ماہ بھتہ وصول کررہا تھا گزشتہ روز بھی نوید نامی شخص ہارڈ ویئر کی دکان پر بھتہ لینے پہنچا تو حق پرست رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی نے اس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی اور پولیس نے موقع پرپہنچ کر نوید نومی شخص کو گرفتار کرلیا ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ ایم کیوایم نے ہر قسم کے چندے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور جو عناصر ایم کیوایم کا نام استعمال کرکے تاجروں ، دکانداروں اور صنعتکاروں سے بھتہ وصولی کررہے ہیں وہ ایم کیوایم کا امیج خراب کرنے گھناؤنی سازش کا حصہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے نام پر کسی بھی قسم کا چندہ مانگنے والے عناصر سے ہوشیار رہیں اور اس کی اطلاع اپنے قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو فون کرکے مطلع کر سکتے ہیں۔



4/27/2024 11:07:59 AM