Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت


سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
 Posted on: 5/26/2013
سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت 
اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے اور محروم عوام کے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری ر کھیں گے
سانحہ پکا قلعہ حیدآباد کے شہداء کی 23ویں برسی کے موقع پر بیان 
لندن۔۔۔26، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ پکا قلعہ حیدآباد کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے اور محروم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔ سانحہ پکا قلعہ حیدآباد 26، 27مئی 1990ء کے شہداء کی23ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 26، 27مئی 1990پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب سرکاری اہلکاروں نے پکا قلعہ حیدرآباد کی پانی ،بجلی اور گیس کاٹ کر اردو بولنے والی آبادی کو محصور کرکے چاروں طرف سے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جب خواتین اپنے سروں پر قرآن شریف لیکر باہر نکلیں اور ظالموں کو اللہ اور اس کے رسولؐ کا واسطہ دیا تو اس پر بھی فائرنگ نہیں روکی گئی جسکے باعث متعدد خواتین،نوجوان ،بزرگ اوربچے موقع پر ہی شہید ہوگئے ،ظلم و بربریت کا یہ کھیل دو دن تک جاری رہا جسکے سبب شہداء کی تدفین بھی پکا قلعہ گراؤنڈ میں ہی کرناپڑی ۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست شہداء نے جس مشن ، مقصد اورنظریئے کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں انہیں ایم کیوایم ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی اور مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے سانحہ پکا قلعہ حیدآباد کے شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور حق پرست مشن و مقصد اورنظریئے کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ 



5/10/2024 1:01:46 PM