Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہونے کے سبب نیشنل سسٹم میں بجلی کی کمی پر نومنتخب حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی کااظہار تشویش


اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہونے کے سبب نیشنل سسٹم میں بجلی کی کمی پر نومنتخب حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی کااظہار تشویش
 Posted on: 5/26/2013
اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہونے کے سبب نیشنل سسٹم میں بجلی کی کمی پر نومنتخب حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی کااظہار تشویش 
ملک بھر میں پہلے ہی بجلی کا شدید بحران ہے ،اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نیشنل سسٹم میں بجلی کی کمی کے اثرات بھی عوام کو ہی جھیلنے ہونگے ، نومنتخب حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی 
اوچ پلاورپلانٹ کو گیس کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، صدر اور نگراں وزیراعظم سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔26، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے نومنتخب حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے اوچ گیس فیلڈ میں کمپریسر ٹرپ کرجانے کے باعث اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہونے اور نیشنل سسٹم میں 550میگاواٹ بجلی کی کمی پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں پہلے ہی بجلی کا شدید بحران ہے اور بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں بجلی کے شدید بحران کے باوجود اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہونے کے سبب نیشنل سسٹم میں بجلی کی کمی کے اثرات بھی عوام کو ہی جھیلنے ہونگے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ نومنتخب حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو سے مطالبہ کیا کہ اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہونے کے سبب نیشنل سسٹم میں بجلی کی کمی کا فی الفور نوٹس لیاجائے اور اوچ پلاورپلانٹ کو گیس کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 



5/9/2024 8:35:35 PM