Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز اور یونٹ دفاتر پر اور ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر رینجرز کے بلا جواز اور غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فی الفور بازیاب کر وایا جائے، عبوری رابطہ کمیٹی


کراچی میں ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز اور یونٹ دفاتر پر اور ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر رینجرز کے بلا جواز اور غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فی الفور بازیاب کر وایا جائے، عبوری رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/25/2013
کراچی میں ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز اور یونٹ دفاتر پر اور ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر رینجرز کے بلا جواز اور غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فی الفور بازیاب کر وایا جائے، عبوری رابطہ کمیٹی
گزشتہ تین روز سے رینجرز اہلکاروں نے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر بلا جواز گرفتاریوں کا غیر قانونی و اخلاقی سلسلہ شروع کر رکھا ہے
غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں سے ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ داران کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا
گرفتار ذمہ داران و کارکنان کے پریشان حال اہل خانہ کی ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور عامر خان سے ملاقاتیں
کراچی: ۔۔۔25، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی عبوری رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے کراچی میں ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرزاوریونٹ دفاتر خصوصاً لائنزایریا، اورنگی ٹاؤن ،کورنگی اورلیاقت آبادمیں ایم کیو ایم کے ذمہ داران وکارکنان کے گھروں پرغیرقانونی چھاپوں اور گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورذمہ داران وکارکنان کی تاحال عدم بازیابی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے گھروں پرچھاپے گرفتاریوں کافی الفورٹوٹس لیاجائے اورتمام گرفتار ذمہ داران وکارکنان کو رینجرزسے فی الفوربازیاب کرایا جائے ۔ایک بیان میں عبوری رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرزاہلکاروں نے گزشتہ کئی روزسے کراچی میں ایم کیوایم کے سیکٹرز،یونٹ دفاتراورخصوصاًذمہ داران کارکنان کے گھروں پر بلا جواز چھاپوں اور گرفتاریوں کاغیرقانونی سلسلہ شروع کررکھاہے جبکہ اس دوران رینجرزاہلکار20 سے زائدذمہ داران وکارکنان کوگرفتارکرکے اپنے ہمراہ لے گئے اور انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیاجس کے بعد سے ان ذمہ داران وکارکنان کاتاحال اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں اوران کے اہل خانہ کی جانب سے رینجرز ہیڈ کواٹرزرابطہ کرنے پرانہیں تسلی بخش جواب بھی نہیں دیا جارہا ہے جس کے باعث ان کے اہل خانہ شدیدپریشانی اورذہنی کرب کاشکار ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کراچی میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں نے قتل و غارتگری،بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان ، کریکر حملوں اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں کاسرعام بازارگرم کررکھاہے جبکہ دوسری جانب شہرمیں موجودرینجرزپولیس لیاری کے علاقے میں جاکر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹالائنزایریا،اورنگی ٹاؤن،کورنگی اورلیاقت آبادسمیت دیگرعلاقوں میں ایم کیو ایم معصوم نہتے اوربیگناہ ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر بلا جوازاور غیرقانونی چھاپے ماررہی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کے بعدنامعلوم مقام پرمنتقل کر کے بہیمانہ تشددکا نشانہ بنارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے کوئی جرم بھی کیاہے یا ان خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہے تو انہیں قانون کے مطابق گرفتاری کے فوری بعدمتعلقہ تھانوں میں مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کیاجاناچاہئے تھاناکہ تین دن سے انہیں غیرقانونی حراست میں رکھ کر کونساجرم قبول کروانے کی سازش کی جاری ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس قسم کے غیرقانونی وغیرآئینی اورغیرانسانی ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اوران اہل خانہ کوخوفزدہ نہیں کیا جاسکتااورنہ ہی انہیں قائدتحریک جناب الطاف حسین سے دورکیاجاسکتا۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری ،نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ ، نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب ،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباداورنگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیا کہ رینجرزکی جانب سے لائنزایریا ، اورنگی ٹاؤن،کورنگی اور لیاقت آباد میں ایم کیوایم کے سیکٹرزاوریونٹ دفاتربشمول ذمہ داران وکارکنان کے گھروں پربلاجوازاورغیرقانونی چھاپوں،گرفتاریوں کوفی الفور نوٹس لیا جائے اورگرفتارشدہ تمام ذمہ دارن و کارکنان کورینجرزسے بازیاب کروایاجائے اورایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز غیر قانونی گرفتاریوں کاسلسلہ فی الفور بند کیا جائے ۔
دریں اثناء رینجرزاہلکاروں کے ہاتھوں گرفتارمتحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران وکارکنان کے پریشان حال اہل خانہ نے ہفتے کے روزخورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی عبوری رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستاراوررکن عامرخان سے ملاقات کی اورانہیں رینجرزکی جانب سے ذمہ داران و کارکنان کی گرفتاری اورکئی روز گزرنے کے باوجودتاحال عدم بازیابی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پرڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورعامرخان نے پریشان حال اہل خانہ کویقین دلایاکہ ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے اورتمام ذمہ داران و کارکنان کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اورذمہ داران وکارکنان کی بازیابی کیلئے تمام ترآئینی و قانونی راستے اختیارکریگی۔

5/13/2024 1:11:02 AM