Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاری،آگرہ تاج کالونی ،ہنگورآباداوردیگرملحقہ علاقوں میں کچھی برادری، کاٹھیا واڑی برادری،بوہری برادری اوردیگربرادریوں کے افرادپرلیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے مسلح حملے ،بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل اوردہشت گردی کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔الطاف حسین


لیاری،آگرہ تاج کالونی ،ہنگورآباداوردیگرملحقہ علاقوں میں کچھی برادری، کاٹھیا واڑی برادری،بوہری برادری اوردیگربرادریوں کے افرادپرلیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے مسلح حملے ،بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل اوردہشت گردی کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 5/25/2013
لیاری،آگرہ تاج کالونی، ہنگور آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کچھی برادری، کاٹھیاواڑی برادری، بوہری برادری اور دیگر برادریوں کےافراد پر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے مسلح حملے، بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔الطاف حسین 
کچھی برادری، کاٹھیاواڑی برادری، بوہری برادری اور دیگر برادریوں کی جان ومال کو دہشت گردوں کے مسلح حملوں سے مکمل طور پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیاددوں پر اقدامات کئے جائیں
کچھی برادری اور دیگر برادریوں کے متاثرین کے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے، شہداء کے لواحقین کو معقول معاوضہ ادا کیا جائے
کچھی برادری،کاٹھیاواڑی برادری اوردیگر برادریوں سے الطاف حسین کا مکمل ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار
دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں شہیدہونے والے کچھی برادری اوردیگربرادریوں کے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت
لندن۔۔۔25، مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاری،آگرہ تاج کالونی ،ہنگورآباداوردیگرملحقہ علاقوں میں کچھی برادری، کاٹھیا واڑی برادری،بوہری برادری اوردیگربرادریوں سے تعلق رکھنے والے افرادپرلیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے مسلح حملوں اور بے گناہ افرادکے بہیمانہ قتل اوردہشت گردی کی کارروائیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی ، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد، کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ میجر جنرل اعجاز چوہدری ، ڈی جی رینجرز میجرجنرل رضوان اور آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کچھی برادری ،کاٹھیاواڑی برادری ، بوہری برادری اور دیگر برادریوں کی جان ومال کو دہشت گردوں کے مسلح حملوں سے مکمل طور پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیاددوں پر اقدامات کئے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے مسلح حملوں کے نتیجے میں شہیدہونے والے کچھی برادری اوردیگربرادریوں کے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے پوری کچھی برادری،کاٹھیاواڑی برادری اوردیگرتمام برادریوں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کچھی برادری اوردیگربرادریوں کے متاثرین کے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے ،شہداء کے لواحقین کو معقول معاوضہ ادا کیا جائے اورلیاری اوراس سے ملحقہ علاقوں میں امن وامان کے قیام کیلئے مؤثراقدامات کئے جائیں۔

5/13/2024 5:25:48 AM