Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گجرات میں اسکول وین میں المناک حادثے کے نتیجے میں متعدد کم عمرطالب علم بچوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس


گجرات میں اسکول وین میں المناک حادثے کے نتیجے میں متعدد کم عمرطالب علم بچوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 5/25/2013
گجرات میں اسکول وین میں المناک حادثے کے نتیجے میں متعدد کم عمرطالب علم بچوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
کم عمر طالب علم بچوں کے جاں بحق ہونے پر ہر درد مند دل دکھی اور المناک حادثے پر افسردہ ہے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔25، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گجرات میں اسکول وین میں المناک حادثے میں متعدد کم عمر بچوں کے جاں بحق اور کئی بچوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ اسکول وین میں ہونیوالے حادثہ کے نتیجے میں کم عمر طالب علم بچوں کے جاں بحق ہونے پر ہردرد مند دل دکھی ہے اور المناک حادثے پر افسردہ ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ 

5/13/2024 6:32:29 AM