Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کینیڈا کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام پاکستانی کمیونٹی کے پرامن احتجاجی مظاہرے اوراحتجاج


کینیڈا کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام پاکستانی کمیونٹی کے پرامن احتجاجی مظاہرے اوراحتجاج
 Posted on: 5/23/2013
کینیڈا کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام پاکستانی کمیونٹی کے پرامن احتجاجی مظاہرے اوراحتجاج
جناب الطاف حسین پر لگائے گئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے خلاف برٹش ہائی کمیشن میں یادداشت جمع کرائی 
ٹورنٹو:۔۔۔23 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کینیڈاکے مختلف شہروں ٹورونٹو،مانٹریال ، کیلگری و دیگرشہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور قائد جناب الطا ف حسین سے مکمل اظہارِیکجہتی کرتے ہوئے ان پرلگائے گئے جھوٹے ، بے بنیادالزامات اورمنفی پروپیگنڈے کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے جناب الطاف حسین پر لگائے گئے الزامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔کینیڈا کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں ایم کیو ایم کینیڈاکے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی، مسعودحسن ،ممبران سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ،دیگر ذمہ داران ، کارکنان اور ان کے اہل خانہ اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بزرگ ، خواتین اور بچوں سمیت پاکستانیوں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے انتہاء پسند تنظیموں کے حامیوں کی جانب سے اعتدال پسند اور ترقی پسند جماعت اور اس کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور بے بنیاد الزامات کی پرزورمذمت کررہے تھے۔ بعد ازاں مظاہرین کے وفد نے برٹش ہائی کمیشن کے عملے سے ملاقات کرکے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا اور یادداشت جمع کرائی۔



5/13/2024 12:08:31 PM