Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن فوری طور پر تحلیل کردی گئیں۔


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن فوری طور پر تحلیل کردی گئیں۔
 Posted on: 5/23/2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن فوری طور پر تحلیل کردی گئیں۔
تنظیمی معاملات کی نگرانی کیلئے عارضی طور پرسات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔نئی رابطہ کمیٹی کا چناؤ ہفتہ کو جنرل ورکرز اجلاس میں کیا جائے گا۔الطاف حسین نے نائن زیرو کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کو بھی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔الطاف حسین کاتحلیل شدہ رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے گفتگو میں اعلان۔ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر تنظیمی ذمہ داران کا اجلاس جاری ہے 
لندن۔۔۔23،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی اور نائن زیرو کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ نئی رابطہ کمیٹی کے ناموں کا چناؤ بروز ہفتہ مورخہ 25 مئی 2013ء کو جناح گراؤنڈ میں کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا جائے گا۔ یہ اعلان جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے ارکان اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین کی صدارت میں ایم کیوایم کے ذمہ داران کا اجلاس جاری ہے ۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے فوری طور پرلندن اور پاکستان کی رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کیاہے اور تنظیمی معاملات کی نگرانی کیلئے عارضی طور پرسات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جوکہ ہفتہ کے دن تک تمام انتظامات کو سنبھالے گی جبکہ رابطہ کمیٹی کے سابق اراکین بطورمعاونین سات رکنی کمیٹی کی معاونت کریں گے ۔ نئی رابطہ کمیٹی کے ارکان کا چناؤبروز ہفتہ کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا جائے گا۔ دریں اثناء جناب الطاف حسین نے عارضی رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 24 گھنٹے میں نائن زیرو کی نئی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے نام سے آگاہ کریں۔

12/11/2016 3:54:52 AM