Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین اظہار مذمت۔


مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین اظہار مذمت۔
 Posted on: 5/23/2013
مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین اظہار مذمت۔
جو عناصر معصوم عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے وہ مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے مستحق بھی نہیں ہیں۔
کراچی ۔۔23مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کی شہادت و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جو عناصر معصوم عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے وہ مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے مستحق بھی نہیں ہیں ،ایسے درندصفت عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ صرف ملک میں انارکی پھیلانے اور امن وامان کی صورتحال کو ثبوتا ژ کرنے جیسے گھناؤنے عمل میں مصروف رہتے ہیں جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جنا ب الطاف حسین نے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفر ت اور سوگوارن کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ، نگراں وزیر اعظم امیر ہزار خان کھوسو،نگراں وفاقی وزیر داخلہ حبیب ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں دھماکہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو فی ولفورگرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سز دی جائے ۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ہے ۔

5/11/2024 3:57:18 AM