Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاری بہارکالونی کے علاقے عبدالطیف بھٹائی روڈاورہنگورہ آبادمیں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کانوٹس لیاجائے اورکراچی کے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے،رابطہ کمیٹی


لیاری بہارکالونی کے علاقے عبدالطیف بھٹائی روڈاورہنگورہ آبادمیں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کانوٹس لیاجائے اورکراچی کے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/22/2013
لیاری بہارکالونی کے علاقے عبدالطیف بھٹائی روڈاورہنگورہ آبادمیں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کانوٹس لیاجائے اورکراچی کے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے،رابطہ کمیٹی 
فائرنگ میں ہلاک وزخمی ہونیوالے تمام افرادسے رابطہ کمیٹی کااظہارہمدردی ،جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا
کراچی ۔۔22مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری کے علاقے بہارکالونی یوسی7جونامسجدشاہ عبدالطیف بھٹائی روڈاورہنگورہ آبادمیں برگرشاپ پرلیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کر کے متعددافرادکے زخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی اوربزدلانہ عمل قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاری میں گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے لیاری سمیت پورے شہرمیں دہشت گردی کابازارگرم کیاہواہے اوروہ سرعام معصوم نہتے لوگوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں تاہم موجودہ حکومت ،پولیس اور قانون نافذکرنے والے تمام ادارے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے میں ان دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہرمیں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے معصوم نہتے عوام کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے اوردوسری طرف دہشت گردوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے بجائے انہیں کھلی چھوٹ دی جارہی ہے جوارباب اقتدارواختیارکی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔رابطہ کمیٹی نے جونامسجدشاہ عبدالطیف بھٹائی اورہنگورہ آباد میں برگرشاپ پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک وزخمی ہونیوالے تمام افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیاکہ بہارکالونی یوسی7جونامسجدشاہ عبدالطیف بھٹائی روڈاورہنگورہ آبادمیں برگرشاپ پرلیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کانوٹس لیاجائے،واقعے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے اورشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔



5/11/2024 1:19:59 AM