Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف کے خطاب کاخیرمقدم


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف کے خطاب کاخیرمقدم
 Posted on: 5/20/2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف کے خطاب کاخیرمقدم 
میاں نوازشریف کاخطاب انتہائی متعدل اورمتوازن تھااورمیں خلوص دل سے اس کاخیرمقدم کرتاہوں۔ الطا ف حسین
میں دعاگوہوں کہ ملک کی ترقی اورملکی مسائل کے حل کیلئے میاں نوازشریف نے جن نیک خیالات اورعزم کااظہارکیاہے اللہ تعالیٰ انہیں اسے پوراکرنے کی توفیق عطافرمائے
’’ جیو اورجینے دو‘‘ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کوخلوص دل سے تسلیم کرنے اورہرکڑے وقت میں ملک کومسائل
کی دلدل سے نکالنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے ہی میں ملک کی سلامتی اورخوشحالی مضمرہے
اللہ تعالیٰ ہم سب کوہرکڑی آزمائش ، مشکل اورکٹھن حالات سے نمٹنے کاحوصلہ ، ہمت اورتوفیق عطافرمائے
لندن ۔۔۔ 20 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے الحمراء ہال لاہورمیں مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور منتخب نمائندوں کے اجتماع سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمدنوازشریف کے خطاب کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ میاں نوازشریف کاخطاب انتہائی متعدل اورمتوازن تھااورمیں خلوص دل سے اس کاخیرمقدم کرتاہوں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں دعاگوہوں کہ ملک کی ترقی اورملکی مسائل کے حل کیلئے میاں نوازشریف نے جن نیک خیالات اورعزم کااظہارکیاہے اللہ تعالیٰ انہیں اسے پوراکرنے کی توفیق عطافرمائے۔جناب الطاف حسین نے مسلم لیگ ن ، اس کے سربراہ میاں نوازشریف اوران کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کوانتخابات میں 2013ء میں شاندارکامیابی پر ایک مرتبہ پھرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ ’’ جیو اورجینے دو‘‘ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کوخلوص دل سے تسلیم کرنے اورہرکڑے وقت میں ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے ہی میں ملک کی سلامتی اورخوشحالی مضمرہے۔جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کوہرکڑی آزمائش ، مشکل اورکٹھن حالات سے نمٹنے کاحوصلہ ، ہمت اورتوفیق عطافرمائے۔ 



5/19/2024 3:01:20 AM