Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتشار کا شکار پی ٹی آئی پورے ملک میں دہشت کا ماحول پید اکررہی ہے، گلفراز خٹک


انتشار کا شکار پی ٹی آئی پورے ملک میں دہشت کا ماحول پید اکررہی ہے، گلفراز خٹک
 Posted on: 5/20/2013
انتشار کا شکار پی ٹی آئی پورے ملک میں دہشت کا ماحول پید اکررہی ہے، گلفراز خٹک
ایم کیوایم ایبٹ آباد زون کے کاشف قریشی پر پی ٹی آئی کے دہشت گردوں کے بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیا جائے
طالبان کے عملی تعاون، اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور بدترین دھاندلیوں کے باوجود انتخابات میں شکست نے پی ٹی آئی کے لیڈروں اور تشدد پسند کارکنوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے
کراچی ۔۔۔20، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے ایبٹ آباد کے علاقے منڈیاں میں پاکستان تحریک انصاف کے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم ایبٹ آباد زون کے جوائنٹ انچارج کاشف قریشی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں گلفراز خان خٹک نے کہاکہ طالبان دہشت گردوں کے عملی تعاون، اربوں روپے کی سرمایہ کاری اوربدترین دھاندلیوں کے باوجود انتخابات میں شکست نے پی ٹی آئی کے لیڈروں اورتشددپسند کارکنوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے یہی وجہ ہے کہ انتشار کا شکار پی ٹی آئی پورے ملک میں خوف ودہشت کا ماحول پید ا کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پر جھوٹے اورمن گھڑت الزامات لگانے والے عمران خان نے اپنی جماعت کے دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے نہتے ذمہ داران اورکارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور ایم کیوایم کے ذمہ دار کاشف قریشی پر بہیمانہ تشددپی ٹی آئی کی دہشت گردیوں کا تسلسل ہے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم ایبٹ آبادکے جوائنٹ زونل انچارج کاشف قریشی پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیا جائے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

12/6/2016 4:21:28 AM