Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روزنائن زیر وپر چند عناصر کی جانب سے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا۔


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روزنائن زیر وپر چند عناصر کی جانب سے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا۔
 Posted on: 5/19/2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روزنائن زیر وپر چند عناصر کی جانب سے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا۔
رابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرشعبہ جات کے ذمہ داروں اور ساتھیوں کے ساتھ جو بدکلامی اور افسوسناک عمل کیا گیا اس پر میں انکے دکھ میں برابر کا شریک ہوں ۔ الطاف حسین
جن عناصر نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی اور نازیبا حرکات کی ہیں اگر وہ ایم کیوایم کے کارکن ہیں تو 24 گھنٹوں میں نائن زیرو آکر رابطہ کمیٹی کے نام معافی نامے
لکھ کر جمع کرائیں ورنہ بصورت دیگرایسے افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں رہے گا

لندن ۔۔19مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روزنائن زیر وپرجمع ہونے والے کارکنان میں سے چند عناصر کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے اراکین اوردیگرشعبہ جات کے ذمہ داروں اورساتھیوں کے ساتھ نازیبا حرکات اورتنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیاہے اورکہاہے کہ جن عناصرنے یہ غیرتنظیمی حرکت کی ہے میں ان کے عمل کی سخت مذمت کرتاہوں۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ان عناصر کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرشعبہ جات کے ذمہ داروں اور ساتھیوں کے ساتھ جو بدکلامی اور افسوسناک عمل کیا گیا اس پر میں اراکین رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داروں اوردیگر ساتھیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہو ں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ جن عناصر نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی اورنازیباحرکات کی ہیں اگر وہ ایم کیوایم کے کارکن ہیں تو 24 گھنٹوں میں نائن زیرو آکررابطہ کمیٹی کے نام معافی نامے لکھ کر جمع کرائیں ورنہ بصورت دیگرایسے افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں رہے گا ۔جناب الطا ف حسین نے اس موقع پر بعض میڈیارپورٹرز اورکیمرہ مینوں کے ساتھ ہونیوالی حرکات پر بھی سخت افسوس کااظہارکیا اورانہیں یقین دلایا کہ جن عناصر نے ان کے ساتھ بدکلامی کی ہے ان کے خلاف تنظیمی کارروائی کی جائے گی۔


5/19/2024 2:39:44 AM