Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرے ساتھی، میرے بزرگ، مائیں بہنیں اورمیرے لوگ میری طاقت ہیں اوریہی میری توانائی ہیں۔الطا ف حسین


میرے ساتھی، میرے بزرگ، مائیں بہنیں اورمیرے لوگ میری طاقت ہیں اوریہی میری توانائی ہیں۔الطا ف حسین
 Posted on: 4/21/2015
میرے ساتھی، میرے بزرگ، مائیں بہنیں اورمیرے لوگ میری طاقت ہیں اوریہی میری توانائی ہیں۔الطا ف حسین
لوگ اپنے اچھے وقتوں کے ساتھیوں کویادرکھتے ہیں جبکہ انہیں برے وقتوں کے ساتھیوں کویاد رکھنا چاہیے 
خالدعمر اورمرادعلی مراد میرے مشکل وقت کے ساتھی ہیں ،میں انہیں کبھی نہیں بھول سکتا
پیر کی شب جناح گراؤنڈعزیزآباد میں میوزیکل پروگرام کے موقع پر عوام سے خطاب
قائدتحریک الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم نے اسٹیج پر آ کر گراؤنڈمیں موجود کارکنوں اورعوام کی بلائیں لیں
آپریشن کے دوران تنظیمی ترانے گانے والے گلوکار آفتاب خان کوعوام کازبردست خراج تحسین 
لندن ۔۔۔ 21 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میرے ساتھی، میرے بزرگ، مائیں بہنیں اورمیرے لوگ میری طاقت ہیں اوریہی میری توانائی ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کی شب جناح گراؤنڈعزیزآباد میں میوزیکل پروگرام کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر عوام کاجوش وخروش قابل دیدتھااوروہ جناب الطاف حسین کے حق میں زوردارنعرے لگارہے تھے ۔ اس موقع پر بڑے جذباتی مناظردیکھنے میںآئے ۔جناب الطا ف حسین نے اجتماع میں موجود اپنی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم سے درخواست کی کہ وہ اسٹیج پر آئیں اور ایک بزرگ کی حیثیت سے میرے ساتھیوں،ماؤں،بہنوں اوربچوں کی بلائیں لیں۔ اس پر محترمہ سائرہ بیگم اسٹیج پر آئیں اورانہوں نے گراؤنڈمیں موجود کارکنوں اورعوام کی بلائیں لیں۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے گانے والے ممتازگلوکاروں خالدعمر اورمرادعلی مراد کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں ان کی دل سے بہت عزت کرتاہوں کیونکہ تحریک کے ابتدائی ایام میں جب میں موٹرسائیکل پر تحریک کاکام کرتاتھااورتحریک کے پہلے تنظیمی ترانوں کے کیسٹ کی تیاری کے دوران اکثربھوکا رہتاتھاتویہ بھی بھوکے رہ کرکام کرتے تھے۔ لوگ اپنے اچھے وقتوں کے ساتھیوں کویادرکھتے ہیں جبکہ انہیں برے وقتوں کے ساتھیوں کویاد رکھنا چاپہیے۔خالدعمر اورمرادعلی مراد میرے مشکل وقت کے ساتھی ہیں اورمیں انہیں کبھی نہیں بھول سکتا۔میں انہیں دل سے پیارکرتاہوں۔اس موقع پر جناب الطا ف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم نے دونوں کے سروں پرہاتھ پھیرکرانہیں دعائیں دیں۔ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے گانے والے گلوکار آفتاب خان اسٹیج پر آئے توجناب الطا ف حسین نے انہیں شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورعوام سے کہاکہ وہ ایک منٹ تک مسلسل تالیاں بجاکر آفتاب خان کوخراج تحسین پیش کریں۔ جس پر حاظرین نے ایک منٹ تک زوردارتالیاں بجائیں۔اس پر گلوکار آفتاب خان نے کہا کہ جس تحریک کاایساقائدہواس تحریک کوکوئی ختم نہیں کرسکتا۔مشہورترانہ ’’ جیوے ساڈاجیوے الطاف حسین ‘‘ گانے والے گلوکارمحمد حسین نے اپنامشہورترانہ گایاتواس دعائیہ ترانے پر عوام نے انہیں زورداشاباش دی اورجناب الطاف حسین نے بھی انہیں دعائیں دی۔ جناب الطا ف حسین نے میوزیکل پروگرام میں پروفارمنس دینے والے تمام فنکاروں کوشاباش پیش کی اورانہیں سراہا۔ 

12/3/2016 9:54:47 PM