Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔سینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف


خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔سینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف
 Posted on: 4/20/2015
خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔سینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف 
خیبرپختونخواکے مختلف شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے بیزارہورہے ہیں
گزشتہ روز بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر خیبرپختونخواکے محکمہ ء صحت کے ملازمین نے دھرنادیا
جوجماعت ایک صوبہ کے عوام کے مسائل حل نہ کرسکے وہ نیاپاکستان بناناتودورکی بات ہے پرانے پاکستان
کوبھی کیسے سنبھال سکتی ہے
پشاور۔۔۔ 20 اپریل 2015ء
متحدہ قومی مومنٹ خیبرپختونخوا کے صدرسینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج خیبرپختونخواکے مختلف شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے بیزارہورہے ہیں اوراس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ گزشتہ روزبھی اسلام آبادمیں بنی گالہ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ پر خیبرپختونخواکے محکمہ ء صحت کے ملازمین نے دھرنادیاجبکہ خیبرپختونخوا کے شہروں میں بھی عوام صوبائی حکومت کے خلاف سراپااحتجاج ہیں۔ بیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہاکہ جوجماعت ایک صوبہ میں عوام کے مسائل حل نہ کرسکے وہ نیاپاکستان بناناتودورکی بات ہے وہ پرانے پاکستان کوبھی کیسے سنبھال سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے اوروہ ان کے مسائل کے حل کیلئے آوازاٹھاتی رہے گی۔ 

4/25/2024 7:48:53 PM