Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی شکست یقینی ہے۔ الطاف حسین


ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی شکست یقینی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/20/2015
ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی شکست یقینی ہے۔ الطاف حسین
میرا انہیں مشورہ ہے کہ وہ اپنی شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے الیکشن سے دستبردار ہوجائیں اور ایک دوسرے کو طعنے تشنیع دینا بند کردیں 
میں اپنے عمران بھائی کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب بچہ دنیا میں آتا ہے تو وہ روتے ہوئے آتا ہے 
اتوارکی شب جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں میوزیکل پروگرام کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 19 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کی شکست یقینی ہے لہٰذامیرا انہیں مشورہ ہے کہ وہ اپنی شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے الیکشن سے دستبردارہوجائیں اور ایک دوسرے کوطعنے تشنیع دینابند کردیں ۔ انہوں نے یہ بات اتوارکی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں میوزیکل پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناح گراؤنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان، بزرگ، خواتین ، بچے اوربچیاں شریک تھیں ۔ جناح گراؤنڈمیں پرجوش عوام کے زوردارنعروں کی گونج میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج ایک تحریک انصاف کے جلسہ میں میرے محبوب کرکٹرعمران بھائی نے میرے خطاب پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ الطاف حسین اپنی تقریرکے دوران کبھی ہنستے ہیں، کبھی روتے ہیں اورکبھی گاناگاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے عمران بھائی کوبتاناچاہتاہوں کہ جب بچہ دنیا میں آتاہے تووہ روتے ہوئے آتاہے اورسُروں میں روتا ہے۔اگربچہ روتانہیں ہے توڈاکٹراس کورلانے کیلئے آہستگی سے چماٹ لگا تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں تمام بچے توروتے ہوئے ہی پیداہوتے ہیں ، شائدعمران بھائی اربوں بچوں میں واحدہوں کہ جوہنستے ہوئے پیداہوئے ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمران بھائی کومیرے گاناگانے پر اعتراض ہے حالانکہ سرسنگیت کسے پسندنہیں ، میں جب افسردہ ہوتاہوں تو سنگیت سنتا ہوں ۔ گانا اور رونالازم وملزوم ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اچھے سُرپسندہیں،دل بھی ایک ردھم میں دھڑکتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر ایک کلاسیکل گیت کاشعربھی پڑھا،
پیارنہیں ہے سُر سے جس کو۔۔۔وہ مورکھ انسان نہیں ہے
جناب الطاف حسین نے ایک بارپھر کہاکہ ایم کیوایم کے امیدوارکنورنویداین اے 246سے قومی اسمبلی کے دولہابننے جارہے ہیں اورمیں انہیں پیشگی مبارکبادپیش کرتاہوں۔انہوں نے تحریک انصاف کوان کے جلسہ کی مبارکبادپیش کی اور کہاکہ وہ ایک دوسرے کوطعنے اورتشنیع دینے کاسلسلہ بندکردیں کیونکہ آپ ہمارے کسی سوال کاجواب نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کی شکست یقینی ہے لہٰذامیرا انہیں مشورہ ہے کہ وہ اپنی شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے الیکشن سے دستبردار ہوجائیں ۔ انہوں نے کہاکہ لوگ ہمیں کالے کلوٹے کہتے ہیں ، ہم کالے کلوٹے ہی سہی لیکن ہم سچی محبت کرنے والے ہیں۔ 

12/7/2016 9:57:50 PM