Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخرالدین جی ابراہیم سے فون پر گفتگو


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخرالدین جی ابراہیم سے فون پر گفتگو
 Posted on: 5/11/2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخرالدین جی ابراہیم سے فون پر گفتگو
کراچی کے بیشترحلقوں میں پولنگ کاعملہ نہ پہنچنے اوربیشترحلقوں میں بیلٹ بکس اوربیلٹ پیپرنہ پہنچنے اورپولنگ شروع نہ کئے جانے سے آگاہ کیا
ان شکایات کوجلدہی دور کیاجائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخرالدین جی ابراہیم کی ایم کیوایم کے
قائدالطا ف حسین کویقین دہانی

لندن ۔۔۔11مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے آج صبح چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخرالدین جی ابراہیم سے فون پر گفتگوکی اورانہیں کراچی کے بیشترحلقوں میں پولنگ عملہ نہ پہنچنے ،بیشترحلقوں میں بیلٹ بکس اوربیلٹ پیپرنہ پہنچنے اورپولنگ شروع نہ کئے جانے سے آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنرکوآگاہ کیاکہ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 249، کھارادر، این اے 250 ڈیفنس کلفٹن، این اے 253 گلستان جوہر، این اے 255 لانڈھی، صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس،110، 111، 112، پی ایس 118،پی ایس 126 اوردیگرحلقوں میں اب تک پولنگ شروع نہیں ہوسکی ہے ۔ بیشترعلاقوں میں پولنگ کاعملہ نہیں پہنچ سکاہے اوراگرکہیں پولنگ کاعملہ ہے تو وہاں بیلٹ بکس اوربیلٹ پیپرزنہیں پہنچ سکے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مذکورہ حلقوں سے ایم کیوایم کے نامزد امیدوار الیکشن کمیشن کے حکام کوآگاہ کرچکے ہیں لیکن تاحال اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیاگیاہے جس سے ووٹرزمیں بہت بے چینی پائی جاتی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنرجسٹس فخرالدین جی ابراہیم نے جناب الطاف حسین کوبتایاکہ انہیں بھی اس بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں اوران شکایات کوجلدہی دور کیاجائے گا۔ 

5/14/2024 4:25:33 PM