Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لوئر دیر میں خواتین کوووٹ دینے کی اجازت نہ دینا غیرانسانی عمل ہے ، الطاف حسین
Posted on: 5/10/2013
خواتین کو حق رائے دہی سے محروم رکھنا انکے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے
انسانیت اورجمہوریت پر یقین رکھنے والے جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے مابین غیرجمہوری معاہدے کا نوٹس لیں
خواتین کو رائے دہی کے جمہوری حق سے محروم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
لندن۔۔۔10،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے مابین ہونے والے اس معاہدے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں طے پایاگیا ہے کہ لوئر دیر کے علاقے کی خواتین کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ عمل نہ صرف غیرانسانی، غیراخلاقی اور غیراسلامی ہے بلکہ خواتین کے بنیادی انسانی حقوق کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس معاہدے کے ذریعہ خواتین کیلئے پتھروں کے دورمیں واپس لے جانے کی سازش کی جارہی ہے جب معاشرے پر مردوں کا مکمل تسلط ہوتا تھا اور خواتین کو کسی بھی قسم کے حقوق حاصل نہیں تھے ۔ انہوں نے انسانیت اورجمہوریت پر یقین رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اس غیرجمہوری معاہدے کا سختی سے نوٹس لیں اور اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ خواتین اور انسانی حقوق کی انجمنیں اس غیرجمہوری معاہدے کا نوٹس لیتے ہوئے خواتین کو ان کے آئینی وجمہوری حق سے محروم کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کریں گی ۔
جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ، نگراں وفاقی اور صوبہ خیبرپختونخوا کی نگراں صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس غیرجمہوری اور غیرقانونی معاہدے کا فوری نوٹس لیں اور خواتین کو ان کے رائے دہی کے جمہوری حق سے محروم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔
*****
10/24/2025 9:42:13 AM
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
...
17 Oct 2025
تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا اس
...
17 Oct 2025
خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکے مستقل
...
16 Oct 2025
میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرت
...
16 Oct 2025
اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پر امن رکھیں، شہریوں کی دکانوں، گاڑیوں، سرکار
...
16 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us