Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر انجینئر ابوالکلام کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس


این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر انجینئر ابوالکلام کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 5/9/2013 1
این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر انجینئر ابوالکلام کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
مرحوم نے علم خصوصاً انجینئرنگ کے شعبے میں بہت کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں ، الطاف حسین 
علم کے فروغ اور این ای ڈی یونیورسٹی کو صف اول کی حیثیت دلانے کیلئے انتھک محنت اور کاوشیں کرنے پر مرحوم کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت 
لندن۔۔۔9، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر انجینئر ابوالکلام کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ انجینئر ابوالکلام مرحوم نے علم خصوصاً انجینئرنگ کے شعبے میں بہت کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں اور ان کی علم دوستی کے طفیل آج ہزاروں طلباء جدید علوم سے فیض یاب ہورہے ہیں ۔ انہوں علم کے فروغ کیلئے یونیورسٹی میں مختلف شعبوں کا قیام عمل میں لانے اور این ای ڈی یونیورسٹی کو صف اول کی حیثیت دلانے کیلئے انتھک محنت اور کاوشیں کرنے پر مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)



5/10/2024 8:12:31 AM