Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سابق وزیراعظم مخدوم یوسف رضاگیلانی سے الطاف حسین کاٹیلی فون پر رابط
Posted on: 5/9/2013 1
علی حیدرگیلانی کے اغواء پر ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کاشریک ہے، الطاف حسین
آج ایسا لگتا ہے کہ پورا ملک انتہاء پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے ، الطاف حسین
جن خطرات کاآپ اظہارکرتے رہے ہیں ان کی حقیقت اب سب پر عیاں ہوچکی ہے، یوسف رضا گیلانی
دہشت گردی کاشکار تمام قوتوں کو مل جل کر ہی ان حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا، یوسف رضا گیلانی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے نائب صدرمخدوم یوسف رضا گیلانی سے فون پر رابطہ کرکے ان سے علی حیدرگیلانی کے اغواء پر دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ علی حیدرگیلانی کے اغواء کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے جس پر مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن اور انسانیت پریقین رکھنے والا ہرفرد آپ اورآپ کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کاشریک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اورنگراں حکومت نے انتخابات کوپرامن اور شفا ف بنانے کے باربار وعدے کئے تھے لیکن آج ایسا لگتا ہے کہ پورا ملک انتہاء پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے ان بڑھتے ہوئے واقعات سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ دہشت گرد عناصر کس قدر طاقتور ہوچکے ہیں اوراس حقیقت سے انکارکرنا خطرے کو دیکھ کرریت میں منہ چھپانے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے یوسف رضا گیلانی سے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں، میں اور میرے تمام ساتھی آپ اورآپ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور آپ کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔
جنا ب یوسف رضا گیلانی نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ نے جن خیالات کااظہار کیا ہے وہ حقیقت پرمبنی ہیں اور ان مشکل ترین حالات میں آپ نے میرے خاندان سے جس ہمدردی کااظہار کیا ہے اس پر میں آپکا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جن خطرات کاآپ اظہارکرتے رہے ہیں ان کی حقیقت اب سب پر عیاں ہوچکی ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ان حالات کا، دہشت گردی کاشکار تمام قوتوں کو مل جل کر ہی مقابلہ کرنا ہوگاورنہ مستقبل میں یہ خطرہ بڑھتا ہی جائے گا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ علی حیدرگیلانی کو اپنی پناہ میں رکھے اور انہیں جلدازجلد بخیریت اپنے اہل خانہ سے ملائے۔
*****
9/13/2025 7:56:57 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us