Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرپور خاص انتخابی جلسہ سے جناب الطاف حسین کا خطاب ؍ جھلکیاں


میرپور خاص انتخابی جلسہ سے جناب الطاف حسین کا خطاب ؍ جھلکیاں
 Posted on: 5/8/2013 1
میرپور خاص انتخابی جلسہ سے جناب الطاف حسین کا خطاب ؍ جھلکیاں
میرپورخاص: ۔۔۔08، مئی 2013ء
* متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بدھ کے روزسندھ کے شہرمیرپورخاص سٹلائٹ ٹاؤن گراؤنڈمیں ایم کیوایم کابڑاانتخابی جلسہ عام منعقدہوجس سے ایم کیوایم کے قائد
جناب الطاف حسین نے انتہائی اہم ٹیلیفونک خطاب کیااورمیرپورخاص سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے نامزدحق پرست امیدواروں کے ناموں کااعلان کیا۔
* جناب الطاف حسین کاخطاب سناگیا۔
* جناب الطاف حسین کاخطاب میرپورخاص کے علاوہ سانگھڑزون تنڈوآدم،جامشورو زون کوٹری،خیبرپختونخوا میں مانسہرہ اوربلوچستان میں نصیرآبادشہرمیں بیک وقت
سناگیا۔
* متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام میرپورخاص شہرسے نامزدحق پرست امیدواران کی انتخابی جلسے میں میرپورخاص شہراور گردوانوں گاؤں دیہاتوں کے حق پرست
عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں خواتین کی تعدادنمایاں تھی۔
* جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے ایم کیوایم میرپورخاص زون کی جانب سے سٹلائٹ ٹاؤن گراؤنڈمیرپورخاص میں زبردست اورغیرمعمولی انتظامات کیے
گئے تھے۔
* اس سلسلے میں سٹلائٹ ٹاؤن گراؤنڈکوپنڈال کادرجہ دیکراس میں ترتیب وارہزاروں کرسیاں لگائی گئیں تھیں جبکہ سامنے کی جانب سادہ اسٹیج بنایاگیاتھا۔
* اسٹیج کے عقب میں بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پرجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے انتخابی نشان’’پتنگ‘‘کی تصویرنمایاں تھی،اسکرین پر’’بااختیارعوام۔۔۔ خود
مختارپاکستان،جلسہ عام سے قائدتحریک الطا ف حسین کاخطاب ‘‘جلی حروف میں تحریرتھا۔
* اسٹیج پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدشاکرعلی،ارشاداحمدکمالی،قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 226سے نامزدحق پرست امیدوارشبیراحمدقائمی،این اے 227 محمد
شفیق ،پی ایس64سے نامزدحق پرست امیدوار ڈاکٹر ظفر احمد کمالی ،پی ایس 65صادق حسین ،پی ایس 66علی حسن قائم خانی ،67اعجازاحمدسندھ تنظیمی کمیٹی کے
انچارج و اراکین اورمیرپورخاص زونل کمیٹی کے انچارج وارکین موجود تھے۔
* میرپورخاص میں نامزدحق پرست امیدواروں کے انتخابی جلسے کے سلسلے میں میرپورخاص شہرکی اہم شاہراہوں،چوراہوں،بلندعمارتوں خصوصاًسٹلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ
جانے والے راستوں کوقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر،ایم کیوایم کے پرچموں،رنگ برنگی برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایاگیاتھا۔
* پنڈال میں خواتین اورمردوں کیلئے علیحدہ علیحدہ انکلوژر بنائے گئے تھے۔
* جلسہ گاہ میں میرپورخاص اورگردوانوں کے مختلف مذاہب اورقومیتوں کی حق پرست خواتین ماؤں،بہنوں،بچیوں اورطالبات نے ریکارڈتعدادمیں شرکت کی خواتین کی
بڑی تعدادسہ پہر ہی مختلف ٹولیوں اورریلیوں کی شکل میں پنڈال پہنچاناشروع ہوگئی تھیں جن کاجوش وخروش قابل دیدتھا۔
* جلسہ کی شرکاء خواتین ایم کیوایم کے پرچم کے رنگ لباس اورچوڑیاں پہنی ہوئی تھیں جبکہ مردشرکاء نے سینوں پرایم کیوایم کے انتخابی نشان’’پتنگ‘‘لگائے ہوئے تھے
اورہاتھوں میں جناب الطاف حسین کی تصاویراورایم کیوایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے جوایم کیوایم کے ترانوں پرانتہائی پرجوش اندازمیں تالیاں بجاتے اورفلک
شگاف آوازمیں ایم کیوایم کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
* میرپورخاص انتخابی جلسہ گاہ میں پرنٹ والیکٹرونک میڈیاکے نمائندوں کیلئے پریس گیلری بنائی گئی تھیں جبکہ سوشل میڈیاکیلئے سوشل میڈیاکی جانب سے کیمپ بھی لگایاگیا
تھا ۔
* انتخابی جلسہ کاباقاعدہ آغازٹھیک ساڑھے6بجے قرآن پاک کی تلاوت سے ہواحاجی مقبول احمدنے قرآنی آیت کی تلاوت کی ۔
* میرپورخاص شہرمیں بدھ کے روزپڑھنے والی سخت گرمی بھی میرپورخاص کے عوام کوقائدتحریک جناب الطا ف حسین سے دورنہ کرسکی اورانتخابی جلسہ عام میں تعدادسے
زائدعوام نے شرکت کی جس کے باعث جلسہ گاہ میں مختص جگہ کم پڑھ گئی اورلوگوں کی بہت بڑی تعدادنے باہرکھڑے ہوکرجناب الطا ف حسین کاخطاب سنا۔
* پنڈال میں موجودشرکاء نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم،قائدتحریک جناب الطاف حسین تصاویراورایم کیوایم کاانتخابی نشان ’’پتنگ‘‘کے نشان اٹھارکھے تھے اوروہ
جناب الطا ف حسین ،ایم کیوایم اورنامزدحق پرست امیدواروں کے حق میں پرجوش اندازمیں فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔
* عوام نے ریکارڈتعدادمیں شرکت کی جس کے باعث پنڈال جگہ کم پڑگئی اورعوام کی بہت بڑی تعدادنے باہرکھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کاخطاب سماعت کیا۔
* انتخابی جلسہ عام سے نامزدحق پرست امیدواران شبیراحمدقائمخانی،علی حسن قائمخانی،اعجازاحمد،صادق حسن ،شفیق احمد،ظفراحمدکمالی،میرپورخاص کے زونل کمیٹی کے
انچارج فریداحمدخان نے بھی خطاب کیا۔
* ٹھیک ساڑھے 7 بجے اسٹیج جیسے ہی جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرپنڈال میں موجودپنڈال میں موجودشرکاء اپنی نشستوں سے کھڑے
ہوکرجناب الطاف حسین پرانتہائی پرجوش اندازمیں تپاک استقبال کیااوران کے حق میں فلک شگاف آوازمیں نعرے لگائے ۔
* جناب الطاف حسین کی ٹیلیفون پرآمدکے ساتھ ہی ایم کیوایم مقبول ترانہ ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے ۔۔۔الطاف حسین بجایاگیاجس کاعوام بھرپورساتھ دیا۔
* جناب الطاف حسین کاخطاب بناء کسی وقفے ایک گھنٹے تک جاری رہاجس میں انہوں نے سکھرکی تعمیروترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کیے اورجلسہ عام منعقد کرنے پر
ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان کو خراج تحسین پیش کیا

12/8/2016 3:49:02 AM