Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اسلامی کی پوری سیاسی زندگی اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کی حیثیت سے گزری ۔ترجمان ایم کیوایم


جماعت اسلامی کی پوری سیاسی زندگی اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کی حیثیت سے گزری ۔ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 4/19/2015
جماعت اسلامی کی پوری سیاسی زندگی اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کی حیثیت سے گزری ۔ترجمان ایم کیوایم
جماعت اسلامی نے جہاد کے نام پرامریکہ سے بوریوں میں بھربھرکرڈالر وصول کئے ،اس جماعت کے امیرکوایم کیوایم پرالزامات لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ ترجمان 
جوجماعت ملک میں قتل و قتال کے کلچرکوعام کرنے کے اعلانات کرتے رہے ہوں انکے منہ سے امن کی بات اچھی نہیں لگتی۔ ترجما ن
جماعت اسلامی ہی وہ واحدجماعت ہے جس کے تھنڈراسکواڈ نے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کاآغازکیا
جماعت اسلامی پاکستان میں دہشتگردی کابازارگرم کرنیوالے طالبان اور القاعدہ کی اتحادی اوراس کی برانچ ہے 
القاعدہ کے تمام بڑے بڑے دہشت گرد جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے گرفتارہوئے 
امن پسندی کاڈھونگ رچانے والے سراج الحق نے آج تک کراچی میں طالبان کی دہشت گردی کے خلاف کبھی ایک لفظ نہیں کہا
کراچی کے امن پسنداور باشعورشہریوں نے برسوں پہلے جماعت اسلامی کومستردکردیاتھا
کراچی کے امن پسنداورباشعوشہری اب کبھی اپنے شہرپرطالبان دہشت گردوں کے ہمدردوں کومسلط نہیں ہونے دیں گے
کراچی ۔۔۔ 19 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جس جماعت اسلامی کی پوری سیاسی زندگی اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کی حیثیت سے گزری ہو اورجوجہاد کے نام پرامریکہ کی جنگ لڑنے کے عوض اس سے بوریوں میں بھربھرکرڈالرلیتی رہی ہواس جماعت کے امیرکوایم کیوایم پرالزامات لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ جمہوریت کی پیٹھ میں خنجرگھونپا ۔اسی لئے وہ جنرل ضیا ء الحق کی فوجی حکومت میں شامل رہی۔جماعت اسلامی نے افغان جہادکے نام پر پاکستان کے ہزاروں سادہ لوح نوجوانوں کوامریکہ کی جنگ میں جھونکااوراس کے عوض امریکہ اوردیگرعالمی قوتوں سے بوریوں میں بھربھرکے ڈالروصول کئے ۔ترجمان نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی وہ واحدجماعت ہے جس کے تھنڈراسکواڈ نے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کاآغازکیا۔ جماعت اسلامی آج بھی طالبان اور القاعدہ کی اتحادی ہے ۔القاعدہ کے تمام بڑے بڑے دہشت گردجماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے گرفتارہوئے ۔ جماعت اسلامی کے دہشت گردہی طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے ساتھ ملکر جی ایچ کیو، نیول بیس مہران،کامرہ ایئربیس اوردیگرسیکوریٹی فورسزکے ہیڈکوارٹرزپر حملے کرتے رہے، کراچی میں کورکمانڈرزاورلاہورمیں سری لنکاکی ٹیم پر حملے کرنے والے بھی جماعت اسلامی کے ہی دہشت گرد تھے ۔ترجمان نے کہاکہ جس جماعت کے امیرپاکستان میں قتال فی سبیل اللہ کے کلچرکوعام کرنے کے اعلانات کرتے رہے ہوں ان کے منہ سے امن کی بات اچھی نہیں لگتی۔ ترجما ن نے مزیدکہاکہ جوطالبان دہشت گردپاک افواج کے جرنیلوں، افسروں اور جوانوں کے گلے کاٹتے ہوں، جنہوں نے پشاورمیںآرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کاقتل عام کیا، پورے ملک میں مسجدوں، امام بارگاہوں، بازاروں اور دیگرمقامات پر خودکش حملوں اوربم دھماکوں میں ہزاروں معصوم شہریوں کاخون بہایاہو، جماعت اسلامی نے ان طالبان دہشت گردوں کے خلاف آج تک ایک لفظ مذمت کانہیں کہا۔جماعت اسلامی کے امیرفوجیوں کے گلے کاٹنےوالے حکیم اللہ محسودکوتوشہیدقراردیتے ہیں لیکن ملک کیلئے جانیں دینے والے فوجیوں کوشہیدماننے کیلئے تیارنہیں۔ترجمان نے کہاکہ جماعت اسلامی نے 14دسمبر 1986ء کو بھی کراچی کی علی گڑھ اورقصبہ کالونی پر حملہ کرکے 200سے زائد معصوم مہاجروں کاقتل عام کرنے والے سفاک دہشت گردوں کاساتھ دیاتھااورآج بھی جماعت اسلامی ان سفاک دہشت گردوں کے ساتھ ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کراچی سے ہمدردی کاڈھونگ رچانے والے سراج الحق اوران کی جماعت اسلامی نے آج تک کراچی میں دھماکے اوردہشت گردی کرنے والے طالبان کی دہشت گردی کے خلاف کبھی ایک لفظ نہیں کہا اسلئے کہ وہ طالبان کی برانچ ہے ۔ ترجما ن نے کہاکہ کراچی کے باشعورشہریوں نے برسوں پہلے جماعت اسلامی کومستردکردیاتھااوروہ اب کبھی اپنے شہرپرطالبان دہشت گردوں کے ہمدردوں کومسلط نہیں ہونے دیں گے۔

4/19/2024 12:36:28 AM