Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی نے ضمنی الیکشن این اے 246کی نشست پرنامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنو رنوید جمیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا


اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی نے ضمنی الیکشن این اے 246کی نشست پرنامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنو رنوید جمیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
 Posted on: 4/19/2015
اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی نے ضمنی الیکشن این اے 246کی نشست پرنامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنو رنوید جمیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
عوام 23اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ، اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی 
اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی کے صدر علامہ مرتضی خان رحمانی کی علمائے کرام کے نمائندہ وفد کے ہمراہ گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین سے ملاقات 
ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد کا حق پرست امیدوار کی حمایت پر اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی کے وفد سے دلی تشکر اظہار
کراچی ۔۔۔19، اپریل 2015ء 
اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی نے ضمنی الیکشن این اے 246کی نشست پرنامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنو رنوید جمیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ اعلان اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی کے صدر علامہ مرتضی خان رحمانی نے علمائے کرام کے ایک نمائندہ وفد کے ہمراہ گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین سے ملاقات کے دوران کیا ۔علماء کے وفد میں قاری انیس الرحمن شیخ ، مولانا امجد سلفی ، مولانا یوسف سلفی ، مولانا جاوید ہزاروی ، حافظ عتیق الرحمن اور مولانا عرفان سلفی اور دیگر شامل تھے ۔ ملاقات میں اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی کے صدر علامہ مرتضی خان رحمانی نے گفتگو کرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے لازوال خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور 23، اپریل کو ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کنو رنوید جمیل کی کامیابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے این اے 246کے حلقہ انتخاب کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔اس موقع پر ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد نے اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی کی جانب سے حق پرست امیدوار کی حمایت کے اعلان پر دلی تشکر کااظہار کیا اور کہا کہ حق پرست امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی تعلیمات کے مطابق بلاتفریق رنگ و نسل ، مسلک اور مذہب عوامی خدمات کو اپنا شعار بنا کر رکھیں گے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے ۔ 

4/25/2024 11:10:39 PM