Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لیاقت آبادمیں شاندارجلسہ عام ان لوگوں کے منہ پر زوردارطمانچہ ہے جو کہہ رہے تھے کہ ایم کیوایم ختم ہوگئی ہے۔الطاف حسین
Posted on: 4/19/2015
لیاقت آبادمیں شاندارجلسہ عام ان لوگوں کے منہ پر زوردارطمانچہ ہے جو کہہ رہے تھے کہ ایم کیوایم ختم ہوگئی ہے۔الطاف حسین
جویہ کہتے تھے کہ عوام نے الطاف حسین کاساتھ چھوڑدیالیاقت آباد کا جلسہ دیکھ کران کے ہوش اڑگئے ہیں
لیاقت آبادکے تاریخی جلسہ عام پرعوام کومبارکبادپیش کرتاہوں۔الطاف حسین
جلسہ کے انتظامات میں حصہ لینے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔الطاف حسین
جب ماؤں بہنوں کو خوش دیکھتاہوں تومیرا دل بڑھ جاتاہے ۔اللہ تعالیٰ میری ماؤں بہنوں کوخوش رکھے
ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدکئے جانے والے میوزیکل پروگرام سے خطاب
الطاف حسین نے فون پر میوزیکل پروگرا م سنا۔ ایک ایک فنکارکودادوتحسین اورانعام سے نوازا
کراچی ۔۔۔ 19 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ لیاقت آبادمیں ایم کیوایم کا شاندارجلسہ عام ان تمام تجزیہ نگاروں کے منہ پر زوردارطمانچہ ہے جو یہ کہہ رہے تھے کہ ایم کیوایم ختم ہوگئی ہے اور عوام نے الطاف حسین کاساتھ چھوڑدیاہے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدکئے جانے والے میوزیکل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرجناح گراؤنڈمیں بہت بڑی تعدادمیں مردوخواتین، بچے بچیاں موجود تھے ۔لوگ پوری پوری فیملیز کے ساتھ میوزیکل پروگرام میں شریک تھے اورپوری رات گزرجانے کے باوجودعوام کاجوش وخروش قابل دید تھا۔ اس موقع پر کئی مردوخواتین فنکاروں کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں نے بھی اپنے فن کامظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے نہایت خوشگوارموڈ میں تمام حاظرین خصوصاًنوجوانوں کومخاطب کیااورانہیں پیار سے ’’ آئی لو یو ‘‘ جس پر اجتماع میں موجودنوجوانوں نے بھی انہیں جواب دیا ’’ الطاف بھائی۔ وی لو یو ‘‘ ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں آپ سب کولیاقت آبادکے جلسہ عام پرمبارکبادپیش کرتاہوں اورجلسہ کے انتظامات میں حصہ لینے والے کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں اوران کے لئے دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ترقی وخوشحالی دے۔انہوں نے کہاکہ جومتعصب اینکرزاورتجزیہ نگارجو ٹی وی پربیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے اورعوام کوڈی مورالائزکرنے کیلئے یہ کہتے رہے کہ ایم کیوایم ختم ہوگئی ہے اورعوام نے الطاف حسین کو چھوڑ دیاہے آج کے تاریخی جلسہ عام نے ان سب کے منہ پرایسازوردارطمانچہ ماراہے کہ ان سب سے ہوش اڑگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بعض تجزیہ نگاروں نے کہاکہ یوتھ توالطا ف حسین کوجانتے ہی نہیں ہیں تووہ الطاف حسین کے ساتھ کیسے آسکتے ہیں۔ وہ لوگ آکر دیکھ لیں کہ یوتھ میرے اس طرح دیوانے ہیں کہ جیسے وہ صبح شام میرے ساتھ رہتے ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میری مائیں بہنیں صبح سے شام تک ان گنت مسائل میں گھری رہتی ہیں،انہیں کوئی تفریح میسرنہیں آتی لیکن جب میں انہیں خوش دیکھتاہوں تومیرا دل بڑھ جاتاہے ۔اللہ تعالیٰ میری ماؤں بہنوں کوخوش رکھے اورانہیں نظربدسے بچائے ۔ جناب الطاف حسین میوزیکل پروگرا م کے اختتام تک مسلسل فون پر رہے ۔ انہوں نے پروگرام میں اپنے فن کامظاہرہ کرنے والے ایک ایک فنکارکودادوتحسین سے نوازا اورانہیں انعامات بھی دیے۔
iv>
7/5/2026 12:49:49 PM
وجیہہ احمد ، خالداجمیری ، شیخ جاوید اورامام الدین شہزاد کو سینٹرل ایگز
...
01 Jul 2026
افغانستان میں شہری آبادی پرپاکستان کے فضائی حملے پاکستان کے خلاف افغ
...
01 Jul 2026
پنجاب کے ڈسٹرکٹ کاہنہ میں بچوں کے ٹیوشن سینٹرکی چھت منہدم ہونے کے نتی
...
30 Jun 2026
میں کراچی میں رینجرز کے ہیڈ کوارٹرپر مسلح دہشت گردوں کے حملے کی شدید
...
30 Jun 2026
انسانی فطرت اورتاریخ کا تعلق (حصہ اوّل)
...
29 Jun 2026
پاکستان میں انصاف، قانون کی حکمرانی نام کی کوئی چیزنہیں بلکہ ڈنڈے کاق
...
28 Jun 2026
خصوصی عدالت کے حکم پر ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمدسلیمان ایڈوکیٹ کو جیل
...
27 Jun 2026
یزیدی حکمرانوں کی بیعت کرنے سے انکار کر نے والے قابل گردن زنی اورواج
...
27 Jun 2026
واقعہ کربلا ایثاروقربانی، صبرو رضا اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا
...
27 Jun 2026
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے 27 جون 2026ء کو سندھ بار کونسل کی
...
26 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us