Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتخابی جلسہ،جھلکیاں


انتخابی جلسہ،جھلکیاں
 Posted on: 4/18/2015
انتخابی جلسہ،جھلکیاں 
* حلقہ این اے 246کے سلسلے میں ایم کیو ایم کاکریم آبادفلائی اوورپر عظیم الشان انتخابی جلسہ ۔
* کریم آباد فلائی اوور کی وسیع و عریض دونوں اطراف کی سڑکوں پر جلسہ گا ہ قائم کیا گیا تھا۔
* سڑک کے ایک جانب خواتین اور دوسری جانب مردوں کے لئے فرشی نشستوں کا انتظام کیا گیا تھا۔
* جلسہ گاہ میں پر 30فٹ اونچا اور 80فٹ لمبا خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔
* جلسے کے آغا زمیں ملکی و بین الاقوامی مقبولیت کے حامل ’’ازل ‘‘میوزیکل بینڈ کی جانب سے ایم کیو ایم کے انتخابی جلسے کیلئے خصوصی طورپر تیار کردہ گانا’’ ہم حق پرست 
ہیں ‘‘ بجا یا گیا جس پر جلسے میں شریک نوجوانوں،بزرگوں ، خواتین ، بچوں نے والہانہ رقص کیا اور نعرے بازی کی۔
* جلسہ گاہ کے اطراف موجود عمارتوں پر خواتین ، بچوں ، نواجونوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، جو جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے
* پل کے دونوں اطراف سے گزرنے والی سڑکوں پر ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپس پر آنیوالے قافلوں کیلئے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھاْ
* جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالے قافلوں میں شریک نوجوان اور بچے جلسہ گاہ کے داخلی راستے پر موجود ایم کیوا یم کے انتخابی کیمپس پر ترانوں پر رقص کرتے رہے
* جلسہ گاہ میں تھوڑے تھوڑے فاصلے سے جلسے کے شرکاء کیلئے ٹھنڈے پانی کی بوتلوں سے بھرے ٹب رکھے گئے تھے۔
* جلسے کے اختتام پرفائر ورکس اور میوزیکل پروگرام کا انتظام کیا گیا تھا
* جلسے کی براہ راست ویڈیو کوریج ایم کیو ایم ویب ٹی وی کے ذریعے دنیا بھر میں لمحہ بہ لمحہ نشر ہوتی رہی۔
* ایم کیوا یم سائبر کام ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر #MaiHoonMQMکے ذریعے جلسے کی صورتحال ٹوئٹر، فیس بک ، گوگل +، یو ٹیوب 
سمیت دیگر ویب سائٹس پر نشر ہوتی رہیں۔

4/19/2024 9:57:53 AM