Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان کے زخمی ہونے پر الطاف حسین نے آج انتخابی جلسوں سے خطاب ملتوی کردیا


عمران خان کے زخمی ہونے پر الطاف حسین نے آج انتخابی جلسوں سے خطاب ملتوی کردیا
 Posted on: 5/7/2013 1
عمران خان کے زخمی ہونے پر الطاف حسین نے آج انتخابی جلسوں سے خطاب ملتوی کردیا
انتخابی جلسے راولپنڈی اسلام آباد، فیصل آباد سیالکوٹ اور بھکر میں منعقد کئے گئے تھے
الطاف حسین کے خطاب سے قبل ایم کیوایم کا مقبول ترانہ ’’مظلوموں کا ساتھی‘‘ نہیں بجایا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جناب عمران خان ایک قومی لیڈر ہیں، الطاف حسین
عمران خان کو پیش آنے والے حادثے کے بعد میرا انتخابی جلسوں سے خطاب کرنا ممکن نہیں، الطاف حسین
ملک بھر کے حق پرست عوام، علمائے کرام اور مشائخ عظام عمران خان کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کریں
لندن۔۔۔7،مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہورمیں لفٹر سے گرنے کے باعث تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے زخمی ہونے پر آج راولپنڈی اسلام آباد، سیالکوٹ اور بھکرمیں ایم کیوایم کے انتخابی جلسوں کے شرکاء سے معذرت کرتے ہوئے اپنا ٹیلی فونک خطاب ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔جناب الطاف حسین کی ہدایت پران کے خطاب سے قبل ایم کیوایم کامقبول و معروف تنظیمی ترانہ ’’ مظلوموں کا ساتھی ہے الطاف حسین‘‘ بھی نہیں بجایاگیا۔ جناب الطاف حسین نے راولپنڈی اسلام آباد، فیصل آبادسیالکوٹ اور بھکر کے انتخابی جلسوں کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ آج میں انتہائی دکھی دل، گہرے صدمے اورلاکھوں کروڑوں دعاؤں کے ساتھ ملک بھر کے عوام کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی چند منٹ قبل ہی مجھے اطلاع ملی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور میں ایک جلسہ سے خطاب کیلئے پہنچے تھے اور انہیں بذریعہ لفٹران کے چند ساتھیوں کے ہمراہ اسٹیج پر لے جایاجارہا تھاکہ وہ نیچے گرگئے ، ٹیلی ویژن کی اطلاعات کے مطابق لفٹر کی گرل لگنے سے ان کاسرپھٹ گیا ہے ،انہیں شدیدزخمی اورنیم بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جناب عمران خان ایک قومی لیڈر ہیں، ان کے ساتھ پیش آنے والا حادثہ انتہائی اندوہناک ہے لہٰذا ملک بھر کے حق پرست عوام ، علمائے کرام اور مشائخ عظام عمران خان کی صحت وسلامتی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ، عمران خان کوصحت کاملہ عطا کرے۔انہوں نے انتہائی دلگیر آواز میں کہاکہ اس المناک اطلاع کے بعد میرا انتخابی جلسوں سے خطاب کرنا ممکن نہیں ہے ، میں بہادر لیڈر ہوں لیکن ایک دردمند دل رکھنے والا انسان بھی ہوں، عمران خان ہمارے قومی لیڈر ہیں اوران کے ساتھ پیش آنے والے حادثہ پر نہ تو مجھ میں اتنی ہمت اورطاقت ہے اورنہ ہی یہ میرے بزرگوں کی تہذیب اور تعلیم ہے کہ میں آج راولپنڈی اسلام آباد، سیالکوٹ اور بھکر میں ایم کیوایم کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرسکوں جس پر میں آپ سب سے انتہائی معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم انتخابات میں ایک دوسرے کی مخالفت اور ایک دوسرے پر تنقید ضرورکریں لیکن ہمیں شائستگی ، ادب اوراحترام کے دائرے میں ایک دوسرے پر تنقید کرنی چاہئے یہی ہماری تہذیب کا تقاضا ہے ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو زمینی وآسمانی آفات سے محفوظ رکھے ، وطن عزیزپراپنا رحم وکرم فرمائے ، ملک بھر میں ہونے والے بم دھماکوں میں جتنے لوگ شہید ہوئے ہیں خواہ وہ ایم کیوایم سے تعلق رکھتے ہوں یا اے این پی ، پی پی پی اورجے یوآئی سے ان کاتعلق ہو ، اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے، عمران خان کوصحت وتندرستی دے ، ہم سب کوپاکستان اور اس کے عوام کیلئے اتحاد واتفاق سے کام کرنے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔(آمین) جناب الطاف حسین نے دن رات محنت ولگن سے کام کرنے اور انتخابی جلسوں کے اسٹیج سجانے پر ایم کیوایم راولپنڈی ، سیالکوٹ اور بھکر کے ذمہ داران اور کارکنان کو شاباش اور خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے دعائیں کیں۔

4/29/2024 3:49:22 AM