Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدر آباد میں لبرٹی چوک پر مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ میں ایم کیوایم کے دو کارکنان اسلم اور اعظم کی شہادت کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت


حیدر آباد میں لبرٹی چوک پر مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ میں ایم کیوایم کے دو کارکنان اسلم اور اعظم کی شہادت کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/7/2013 1
حیدر آباد میں لبرٹی چوک پر مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ میں ایم کیوایم کے دو کارکنان اسلم اور اعظم کی شہادت کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت 
دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو کارکنوں اور چار ہمدردوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے
ایم کیوایم دشمن قوتیں ایم کیوایم کو تباہ کرنے کے جنون میں اندھی ہوچکی ہیں اور ہمارے کارکنوں کا خون بہارہی ہیں
اس واقعہ میں مقامی جرائم پیشہ افراد ملوث ہیں جنہوں نے ایم کیوایم کے کارکنان کو باقاعدہ شناخت کے بعد ٹارگٹ کیا
کارکنان، ہمدرد محتاط اور چوکنا رہیں، ایسی جگہوں پر بیٹھنے سے گریز کریں جہاں دہشتگرد انہیں باآسانی نشانہ بنا سکتے ہوں
لندن ۔۔۔ 7 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حیدرآبادمیں لبرٹی چوک پر مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے جس میں ایم کیوایم کے دوکارکنان شہیدجبکہ دوکارکنوں اورچارہمدردوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے یہ کارکنان اورہمدرد لبرٹی چوک کے نزدیک ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف تھے کہ تین موٹرسائیکلوں پرسوارچھ مسلح افرادنے ان پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں ایم کیوایم کے چھ کارکنوں سمیت آٹھ افرادشدیدزخمی ہوگئے جن میں سے اسلم اوراعظم نامی کارکنان کچھ دیربعدزخموں کی تاب نہ لاکر شہیدہوگئے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے گزشتہ روزاپنے خطاب میں یہ بتایاتھاکہ ایم کیوایم کے خلاف سرگرم عمل عناصر اب مقامی جرائم پیشہ عناصرکوبھی ایم کیوایم کے خلاف قتل وغارتگری اوردہشت گردی کیلئے استعمال کررہے ہیں اوراب تک جواطلاعات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق اس واقعہ میں بھی مقامی جرائم پیشہ افرادملوث ہیں جنہوں نے ایم کیوایم کے کارکنان کوباقاعدہ شناخت کے بعدٹارگٹ کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن قوتیں ایم کیوایم کوتباہ کرنے کے جنون میں اندھی ہوچکی ہیں اوربیدردی سے ایم کیوایم کے کارکنوں کا خون بہارہی ہیں۔ صرف گزشتہ چند روزکے دوران ایم کیوایم کے 70 سے زائد کارکنوں کوشہیداورسینکڑوں کوزخمی کیا جاچکاہے لیکن المیہ یہ ہے کہ کسی ایک بھی واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کواب تک گرفتارنہیں کیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے عوام بالخصوص ایم کیوایم کے تمام کارکنوں اورہمدردوں سے ایک مرتبہ پھر محتاط اورچوکنارہنے کی اپیل کی اوران سے کہاکہ وہ ایسی جگہوں پر بیٹھنے سے گریز کریں جہاں دہشت گردانہیں باآسانی سے نشانہ بناسکتے ہوں، اپنے علاقوں میں آنے والی مشکوک گاڑیوں اورمشتبہ عناصر پر کڑی نظررکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طورپرپولیس اورانتظامیہ کودیں۔ جناب الطا ف حسین نے اسلم اور اعظم شہیدکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ میں دعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے شہیدساتھیوں کی مغفرت فرمائے اورہم سب کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

5/15/2024 4:56:50 PM