Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم سوگ کو کامیاب بنانے پر سندھ بھر کے حق پرست عوام کو الطاف حسین کا خراج تحسین


یوم سوگ کو کامیاب بنانے پر سندھ بھر کے حق پرست عوام کو الطاف حسین کا خراج تحسین
 Posted on: 5/5/2013 1
یوم سوگ کو کامیاب بنانے پر سندھ بھر کے حق پرست عوام کو الطاف حسین کا خراج تحسین
پرامن اور کامیاب یوم سوگ د ہشت گردوں کے خلاف عوامی ردعمل کا منہ بولتا ثبوت ہے، الطاف حسین
دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے ذریعہ عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے 
لندن۔۔۔5،مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معصوم ، پرامن اور نہتے عوام پر طالبان جارحیت اور بم دھماکوں کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں کامیاب اورپرامن یوم سوگ منانے اور ہرقسم کی سرگرمیاں معطل رکھنے پر تاجروں ، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرز، محنت کشوں اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اور دیگر لبرل جماعتوں کے خلاف دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے خلاف تاجروں ، صنعتکاروں ، ٹرانسپورٹرزاور عوام نے مثالی اتحاد کامظاہرہ کرکے پرامن اور کامیاب یوم سوگ منایاجوکہ سفاک دہشت گردوں کے خلاف عوامی ردعمل کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ بھر کے عوام نے ایم کیوایم کے کارکنان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرکے سفاک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں پر واضح کردیا ہے کہ قتل وغارتگری اور دہشت گردی کے ذریعہ نہ تو حق پرست عوام کے حوصلے پست کئے جاسکتے ہیں اورنہ ہی انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز رکھاجاسکتا ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی اپیل پر یوم سوگ کو کامیاب بنانے اور حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کرنے پرکراچی سمیت ملک بھرکی ایک ایک ماں ، بہن، بیٹی ، بزرگ، نوجوان ، طلباوطالبات، بالخصوص تاجروں، صنعتکاروں،ٹرانسپورٹروں کی تنظیموں،دکانداروں،محنت کش اور زندگی کے دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگرافراد کو دل کی گہرائیوں سے سلام تحسین پیش کیا۔
*****


12/7/2016 2:37:04 AM