Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اہلسنت کراچی و تحریک عوام اہلسنت نے ضمنی انتخاب برائے این اے 246کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا


جماعت اہلسنت کراچی و تحریک عوام اہلسنت نے ضمنی انتخاب برائے این اے 246کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
 Posted on: 4/15/2015
جماعت اہلسنت کراچی و تحریک عوام اہلسنت نے ضمنی انتخاب برائے این اے 246کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
عوام 23،اپریل کو ہونے والے الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ، محمد حسین لاکھانی ، عاطف حنیف بلو 
نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی لیاقت آباد نمبر 9میں واقع جماعت اہلسنت (بریلو ی مکتب ) کی جامع مسجد اقوتِ اسلام میں علمائے کرام سے ملاقات 
کراچی ۔۔۔15، جولائی 2015ء 
جماعت اہلسنت کراچی ور تحریک عوام اہلسنت نے ضمنی انتخاب برائے این اے 246کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 23اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔ یہ اعلان جماعت اہلسنت کراچی کے ناظم اعلیٰ محمد حسین لاکھانی اور تحریک عوام اہلسنت کے چیئرمین عاطف حنیف بلو نے لیاقت آباد نمبر 9میں واقع جماعت اہلسنت (بریلوی مکتب ) کی جامع مسجد اقوتِ اسلام میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل سے ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔اس سے قبل نامزد حق پرست امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ جب علمائے کرام سے ملاقات کیلئے جامع مسجد اقوتِ اسلام پہنچے تو علماء کرائے کرام کے 25رکنی وفد نے ان کا استقبال کیا ۔ملاقات میں محمد حسین لاکھانی اور عاطف حنیف بلو نے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں حق پرست قیادت کا ہی کردار ہے اور جناب الطاف حسین نے شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ہمیشہ سے جو عملی کردار ادا کیا ہے اس سے تمام مکاتب فکر کے عوام ان کی دل سے قدر کرتے ہیں ۔ انہوں نامزد حق پرست امیدوار کنو نوید جمیل ایڈووکیٹ کی 23اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ 

12/9/2016 11:24:31 AM