Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطا ف حسین کی میٹر وپولیٹن پولیس کی جانب سے جولائی 2015ء تک ضمانت میں توسیع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں زبردست جشن منایا گیا


جناب الطا ف حسین کی میٹر وپولیٹن پولیس کی جانب سے جولائی 2015ء تک ضمانت میں توسیع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں زبردست جشن منایا گیا
 Posted on: 4/14/2015
جناب الطا ف حسین کی میٹر وپولیٹن پولیس کی جانب سے جولائی 2015ء تک ضمانت میں توسیع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں زبردست جشن منایا گیا 
ملک بھر میں کارکنان اور عوام نے ایک دوسرے سے مبارکباد کا تبادلہ کیا جبکہ ایم کیوایم کے دفاتر سمیت مختلف مقامات پر لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں
ضمانت میں توسیع پر مبارکباد کیلئے آنے والے اجتماع کے شرکاء سے جناب الطاف حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا
جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں وارئٹی شو منعقد ہوا 
کراچی ۔۔۔14،اپریل 2015ء 
لندن میں منی لانڈرنگ کے الزام میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کی میٹر وپولیٹن پولیس کی جانب سے جولائی 2015ء تک ضمانت میں توسیع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں زبردست جشن منایا گیا اور جناب الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع پر ملک بھر میں کارکنان اور عوام نے ایک دوسرے سے مبارکباد کا تبادلہ کیا جبکہ ایم کیوایم کے دفاتر سمیت مختلف مقامات پر لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔تفصیلات کے مطابق جناب الطاف حسین نے منی لانڈرنگ کے الزام میں اپنی ضمانت میں توسیع کے بعد جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جناب الطاف حسین کو ضمانت میں توسیع پر مبارکباد دینے کیلئے جمع ہونے والے اجتماع کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔ اجتماع میں نوجوانوں ، بزرگوں ،خواتین ، بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور انہیں ضمانت میں رہائی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست سینیٹر ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ جناب الطاف حسین کا خطاب ایم کیوایم ویب ٹی وی پر بھی براہِ راست دکھایا گیا ۔جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں وارئٹی شو منعقد ہوا جس میں ملک کے مشہو ر و معروف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ وارئٹی پروگرام کے شرکاء رات گئے تک محظوظ ہوتے رہے ۔جناب الطا ف حسین کی ضمانت میں توسیع پر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد ، ایم پی اے ہاسٹل خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔ ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطا ف حسین کی ضمانت میں توسیع کی اطلاع ملتے ہی فیکس ، ٹیلی فون اورای میل پر مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ بن گیا ۔ 

12/7/2016 10:25:08 AM