Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد پکا قلعہ گراؤنڈ کے فقید المثال انتخابی جلسہ عام میں الطاف حسین نے حق پرست نامزد امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کا جلسہ عام کے ہزاروں شرکاء سے تعارف کرایا


حیدرآباد پکا قلعہ گراؤنڈ کے فقید المثال انتخابی جلسہ عام میں الطاف حسین نے حق پرست نامزد امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کا جلسہ عام کے ہزاروں شرکاء سے تعارف کرایا
 Posted on: 5/1/2013 1
حیدرآباد پکا قلعہ گراؤنڈ کے فقید المثال انتخابی جلسہ عام میں الطاف حسین نے حق پرست نامزد امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کا جلسہ عام کے ہزاروں شرکاء سے تعارف کرایا 
جلسہ عام کے ہزاروں شرکاء نے حق پرست امیدواران کا زبردست نعروں اورتالیوں کی گونج میں استقبال کیا 
حیدرآباد۔۔۔یکم ، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عام انتخابات 2013ء کے سلسلے میں حیدرآباد کے پکا قلعہ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے فقید المثال جلسہ عام کے ہزاروں شرکاء سے حیدرآباد ، ہالا ، میٹیاری ، لطیف آباد ، سعید آباد ، بھٹ شاہ ، فتح پور، ٹنڈو محمد خان ، حیدرآباد سٹی اور دیگر حلقوں سے نامزدحق پرست امیدواروں برائے قومی وصوبائی اسمبلی کا تعارف کرایا ۔ جناب الطاف حسین جیسے جیسے فرداً فرداً امیدواروں کے نام اور حلقے پکارتے رہے تو امیدواران اسٹیج پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصویر ، انتخابی نشان پتنگ کے ماڈل کے ہمراہ اور فتح کا نشان بنا کر آتے رہے جس پر جلسہ عام کے ہزاروں شرکاء نے حق پرست امیدواران کا زبردست خیر مقدم کیا اور ان کا زبردست نعروں ور تالیوں کی گونج میں استقبال کیا ۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست امیدواران کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ این اے 218ہالا مٹیار سے نامزد امیدوار سید غلام شبیر شاہ ، حیدرآباد این اے 219لطیف آباد سے نامزد امیدوار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، این اے 220حیدرآباد سے نامزد امیدوارسید وسیم حسین ،این اے 221ٹنڈو محمدخان ، فتح پور سے نامزد امیدوار غازی صلاح الدین ایڈووکیٹ ، این اے 242سے راؤ محمد انور ، PS-43ہالا، سعید آباد ، بھٹ شاہ کی نشست پرنامزد امیدوار محمد انور، PS-44مٹیار ی ، کھنڈیارو سے احسان ابڑو ، PS-45حیدرآباد سے نامزد امیدوار دلاور قریشی ایڈووکیٹ ، PS-46حیدرآبادسٹی سے نامزد امیدوار راشد خلجی ، PS-47 حسین آباد ، ہالا ناکہ سے حق پرست امیدوار علی احمد بروہی اور PS-48سے نامزد حق پرست امیدوار زبیر احمد کونامزد کیا گیا ہے ۔ 



12/4/2016 8:13:46 AM