Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم شہداء پرجنرل اشفاق پرویز کیانی کاخطاب پوری قوم کے دل کی آوازہے۔الطاف حسین


یوم شہداء پرجنرل اشفاق پرویز کیانی کاخطاب پوری قوم کے دل کی آوازہے۔الطاف حسین
 Posted on: 5/1/2013 1
یوم شہداء پرجنرل اشفاق پرویز کیانی کاخطاب پوری قوم کے دل کی آوازہے۔الطاف حسین
جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پوری پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، 
ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کی رابطہ کمیٹی سے گفتگو
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہیدہونے والے فوج،ایف سی،لیویزاورپولیس کے افسروں اورجوانوں اورسویلین کوخراج عقیدت 
لندن۔۔یکم مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کاگزشتہ روزیوم شہداء کے موقع پر کیاجانے والا خطاب پوری پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی تھا۔ رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے آرمی چیف کے خطاب کا زبردست خیرمقدم کیا اور کہا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے انتہائی اہم اور حساس قومی معاملات پر جس جرات مندی کے ساتھ اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہے اس پر انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے عملاً ثابت کردیا ہے ہ وہ ایک ایسے بہادر اور نڈرسپاہی ہیں جو دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیاررہتا ہے۔جناب الطاف حسن نے کہاکہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کاخطاب پوری قوم کے دل کی آوازہے اوران کے جراتمندانہ بیان سے قوم کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے ،اس سے شکوک وشبہا ت میں بڑی حدتک کمی واقع ہوئی ہے اور قوم میں اعتماد اورہمت کی ایک نئی لہر دوڑگئی ہے ۔جنرل کیانی نے جراتمندانہ اور دانش مندانہ مؤقف پیش کرکے پوری قوم کے سرفخر سے بلند کردیئے ہیں ۔پوری قوم انہیں اور ان سمیت مسلح افواج کے ایک ایک افسر اور سپاہی کو سلام پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہرمقام پر کامیابی عطا کرے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہیدہونے والے فوج،ایف سی،لیویزاورپولیس کے افسروں اورجوانوں اورسویلین کوخراج عقیدت پیش کیااورشہداء کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ 



5/16/2024 5:00:53 AM