Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بندوق اور بموں کے زور پرعوام کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کیاجارہا ہے ،الطاف حسین


بندوق اور بموں کے زور پرعوام کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کیاجارہا ہے ،الطاف حسین
 Posted on: 4/30/2013
بندوق اور بموں کے زور پر عوام کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کیا جارہا ہے، الطاف حسین
غیر ریاستی کردار ریاست کو یرغمال بنا کر ملک کی اعتدال پسند جماعتوں کو قتل و غارتگری کا نشانہ بنارہے ہیں
عوام کو جمہوری حق سے محروم کرنے کا عمل کیا جارہا ہے لیکن ریاست ان کے سامنے قطعی بے بس نظر آتی ہے
پاکستان سے محبت کرنے والے قلمکار، اینکر پرسنز، سیاستداں اور علمائے کرام اس صورتحال پر خاموش نہ رہیں
حیدرآباد اور کراچی میں ایم کیوایم کے تین کارکنان کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔30،اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ جاری قتل کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں گزشتہ رات ایم کیوایم کے دوکارکنوں ندیم اجمیری اور محمد منظور کے قتل کے چند ہی لمحوں بعد نادرن بائی پاس کے نزدیک خدا کی بستی میں ایم کیوایم کے ایک اور کارکن آفتاب عالم کو انتہاء پسند دہشت گردوں نے بے رحمی سے قتل کردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ نان اسٹیٹ ایکٹرز یعنی غیرریاستی کردار ریاست کو یرغمال بناکر ملک کی اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو قتل وغارتگری کا نشانہ بنارہے ہیں اور انہیں انکے جمہوری حق سے محروم کرنے کا عمل کررہے ہیں لیکن ریاست ان کے سامنے قطعی بے بس نظرآتی ہے ۔ یہ کیسا مذاق ہے کہ پوری دنیا کو بتایاجارہا ہے کہ پاکستان میں 11،مئی کو انتخابات ہورہے ہیں لیکن چند دہشت گرد، کروڑوں عوام اور ان کی منتخب جماعتوں کو بندوق اور بموں کے زور پر انتخابات میں سرے سے حصہ ہی نہیں لینے دے رہے ہیں ،عوام کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کیاجارہا ہے ،قبل ازانتخابات دھاندلی عروج پر ہے ، ملک کے تین چھوٹے صوبوں کے عوام میں احساس محرومی وبے بسی بڑھتاجارہا ہے لیکن جن لوگوں کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈور ہے انہیں اس کا قطعی کوئی احساس نہیں ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ وہ قلمکار جو اس صورتحال پر حق وسچ لکھ رہے ہیں انہیں دل کی گہرائی سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان اورجمہوریت سے محبت کرنے والے تمام قلمکار ، اینکرپرسنز، سیاستداں اورعلمائے کرام اس صورتحال پر خاموش نہ رہیں ، آواز احتجاج بلند کریں اور پاکستان کو بچانے کیلئے آگے آئیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ اپنے پیارے پیارے ساتھیوں کی شہادت پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور میرے پاس اپنے دکھ کااظہار کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے شہید ساتھیوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور شہداء کے سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)

5/16/2024 5:08:31 AM