Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی تکمیل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے، الطاف حسین


محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی تکمیل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 4/30/2013
محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی تکمیل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم محنت کشوں کے بنیادی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے، محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
لندن۔۔۔30، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی تکمیل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانندہوتاہے جس کی شراکت و شمولیت کے بغیر معاشرے کی تعمیروترقی ناممکن ہے ۔یہ بات انہوں نے یکم مئی ’’محنت کشوں کے عالمی دن ‘‘کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ شکاگو کے محنت کشوں نے اپنے جائز حقو ق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کی اور اپنے مشن ومقصد کی تکمیل کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیامیں محنت کش طبقہ کوجو مقام حاصل ہے وہ شکاگو کے محنت کشوں کی عملی جدوجہد اور قربانیوں کاہی ثمرہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے باعث محنت کشوں کوان کے جائزحقوق سے محروم رکھاجارہاہے اوراس طبقے کیلئے ایسی پالیسیاں اختیار کی جاتی رہی ہیں جس کے باعث محنت کش طبقہ نہ صرف معاشی بحران بلکہ شدیدبدحالی کا شکار ہیں اور ہرگزرتے دن کے ساتھ ان میں مایوسیاں و محرومیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں محنت کش طبقہ کے مسائل کا واحد حل فرسودہ جاگیردارانہ،وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کاجڑسے خاتمہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے محنت کشوں کے جائزحقوق کیلئے ملک میں سب سے پہلے صدائے احتجاج بلندکیااورانہیں جائزحقوق کے حصول کیلئے لیبرڈویژن کی صورت میں ایم کیوایم کا پلیٹ فارم بھی مہیاکیا۔انہوں نے کہاکہ اب ملک کی صورتحال اس نہج پر ہے کہ فرسودہ نظام کے خاتمے اور حقو ق کی جدوجہد کیلئے محنت کش طبقہ کو آگے آنا ہوگاکیونکہ انقلاب امیر نہیں بلکہ غریب اور محنت کش طبقات کے درمیان سے جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اداروں میں کرپشن کاخاتمہ کرکے کرپٹ عناصر کوباہرنکالاجائے اور مختلف شعبوں میں محنت کشوں کے ساتھ کی جانیوالی زیادتیاں اورناانصافیاں کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن سے وابستہ تمام ذمہ داران و کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ مزدور طبقہ کے حقوق کی جدوجہد ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ جاری رکھیں اور یاد رکھیں کہ مخلصانہ عملی جدوجہدکے ذریعے ہی محنت کش طبقہ اپنے جائز حقوق حاصل کرسکتا ہے ۔

5/16/2024 7:51:17 AM