Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم آسٹریلیا کے زیر اہتمام 2 مئی کو سڈنی شہر میں کراچی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظاہرے میں پیپلزپارٹی اور خیبرپختونخوا کے نمائندے بھی شرکت کریں گے


ایم کیوایم آسٹریلیا کے زیر اہتمام 2 مئی کو سڈنی شہر میں کراچی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظاہرے میں پیپلزپارٹی اور خیبرپختونخوا کے نمائندے بھی شرکت کریں گے
 Posted on: 4/30/2013
دہشت گردوں نے روشن خیال اور اعتدال پسند جماعتوں کے خلاف کھلی گھناؤنی سازشیں شروع کردیں، ایم کیوایم آسٹریلیا
ایم کیوایم آسٹریلیا کے زیر اہتمام 2 مئی کو سڈنی شہر میں کراچی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظاہرے میں پیپلزپارٹی اور خیبرپختونخوا کے نمائندے بھی شرکت کریں گے 
اعتدال پسند، لبرل اور روشن خیال جماعتوں کو دہشت گردی کے ذریعے عام انتخابات سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش کے خلاف سڈنی میں مقیم پاکستانی مظاہرے میں شرکت کرکے اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں، ایم کیوایم آسٹریلیا
ایم کیوایم آسٹریلیا۔۔۔۔30، اپریل 2013ء
ایم کیوایم آسٹریلیاکے ذمہ داران اور کارکنان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے روشن خیال اور اعتدال پسند جماعتوں کے خلاف کھلی گھناؤنی سازشیں شروع کردی ہیں اور ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو انتخابی عمل سے بزور طاقت روکنے کا عمل واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت دائیں بازو کی جماعتوں کو الیکشن میں کامیاب کرانے کے گھناؤنے منصوبے پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے انتخابی دفتر اور امیدواروں پر حملوں نے انتخابی عمل میں دہشت گردی اور قتل و غارتگری کے عنصر کو واضح طور پر اجاگر کردیا ہے تاہم یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ اس نازک صورتحال کا نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا ہے اور نہ ہی انتخابی جماعتوں کو پرامن انتخابی ماحول کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران بم دھماکوں اور قتل و غارتگری کی کاروائیوں میں ایم کیوایم ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کے شہید رہنماؤں اور کارکنوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران ریاست اور اس کے اداروں کی دہشت گردوں کے آگے بے بسی لمحہ فکریہ ہے اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ ایم کیوایم آسٹریلیانے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم اور دیگر دو بڑی جماعتوں کو انتخابات میں کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا عمل فی الفور بند کرایاجائے اور پرامن انتخابی ماحول فراہم کرکے الیکشن کے ضابطہ اخلاق اور ذمہ داری کو پورا کیاجائے ۔
دریں اثناء ایم کیوایم آسٹریلیا کے زیرا ہتمام 2مئی جمعرات کو سڈنی شہر میں کراچی ، خیبرپختونخوا اور بلوچستا میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیاجائے گا ۔ احتجاجی مظاہرے میں پیپلزپارٹی اور خیبر پختونخوا کے نمائندے بھی شرکت کریں گے ۔ ایم کیوایم آسٹریلیاکے ذمہ داران نے سڈنی میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اعتدال پسند ، لبرل اور روشن خیال جماعتوں کو دہشت گردی کے ذریعے عام انتخابات سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔ 

5/16/2024 6:55:35 AM