Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھرپوریوم سوگ ایم کیوایم پر عوامی اعتماد کاکھلاثبوت ہے، الطاف حسین


بھرپوریوم سوگ ایم کیوایم پر عوامی اعتماد کاکھلاثبوت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 4/26/2013
بھرپوریوم سوگ ایم کیوایم پر عوامی اعتماد کاکھلاثبوت ہے، الطاف حسین
کارکنان کے قتل کے مسلسل واقعات کے خلاف سندھ بھرکے عوام نے مثالی اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کیا ہے۔دنیابھرکے ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں نشاندہی کررہی ہیں کہ دہشت گرد عناصر اعتدال پسندجماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا چاہتے ہیں۔دہشت گردی کے ذریعہ عوام کو حق پرستی کی جدوجہد سے بازنہیں رکھا جاسکتا۔
کارکنان کے قتل کے خلاف بھرپور یوم سوگ منانے پر الطا ف حسین کاعوام کو خراج تحسین
لندن ۔۔۔26، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نصرت بھٹو کالونی میں بم دھماکے میں ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل پر کراچی سمیت سندھ بھر میں کامیاب اورپرامن یوم سوگ منانے،تجارتی، کاروباری، تعلیمی اوردیگر سرگرمیاں معطل رکھنے پر تاجروں ، صنعتکاروں ، ٹرانسپورٹرز، محنت کشوں ، طلباوطالبات اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم کے نامزد امیدوار، ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کے قتل کے مسلسل واقعات کے خلاف سندھ بھرکے عوام نے مثالی اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی بدترین دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور بھرپوریوم سوگ ایم کیوایم پر عوامی اعتماد کاکھلاثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو انتخابی عمل سے دوررکھنے اور اسے جمہوری ،آئینی اور قانونی حق سے محروم رکھنے کیلئے ایم کیوایم کے خلاف بدترین دہشت گردی کاسلسلہ جاری ہے،دنیابھرکے ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں چیخ چیخ کر اس بات کی نشاندہی کررہی ہیں کہ دہشت گرد عناصر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے اعتدال پسند اور ترقی پسند جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا چاہتے ہیں اور اسی سازش کے تحت ایم کیوایم کے کارکنوں کو قتل کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ امرافسوسناک ہے کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کے مسلسل واقعات کا کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا ہے اورسفاک قاتلوں کو شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرست کارکنان اور عوام کے حوصلے آج بھی بلند ہیں اور دہشت گردی کے ذریعہ عوام کو حق پرستی کی جدوجہد سے بازنہیں رکھا جاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی اپیل پر یوم سوگ کو کامیاب بنانے پر صوبہ سندھ کے ایک ایک ماں ، بہن، بیٹی ، بزرگ، نوجوان ، طلباوطالبات، بالخصوص تاجروں، صنعتکاروں،ٹرانسپورٹروں کی تنظیموں،دکانداروں،محنت کش اور زندگی کے دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگرافراد کو دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنی تمام ترسرگرمیاں بند کرکے دنیا بھر پر واضح کردیا کہ وہ ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب ، صوبہ خیبرپختونخوا ، صوبہ بلوچستان ، گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیرمیںیوم سوگ منانے اور حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنا ن وحق پرست عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

5/15/2024 11:32:00 AM