Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام ،دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ کیلئے ہرممکن احتیاط سے کام لیں ، الطاف حسین


عوام ،دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ کیلئے ہرممکن احتیاط سے کام لیں ، الطاف حسین
 Posted on: 4/25/2013
عوام ،دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ کیلئے ہرممکن احتیاط سے کام لیں ، الطاف حسین
اپنے علاقوں میں مشکوک افراد، گاڑیوں، تھیلے یادیگر اشیاء کے قریب جانے سے گریز کریں
اجنبی اورمشکوک گاڑیوں ، افراد یااشیاء کی اطلاع فوری طورپر پولیس وانتظامیہ کو دیں 
عوام دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے بچنے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں اور چوراہوں پر بیٹھنے سے گریز کریں
شہریوں سے قائد تحریک الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
بم دھماکے میں کارکنان کی شہادت پرالطاف حسین کارابطہ کمیٹی ، مختلف شعبہ جات کے ارکان اور شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت
لندن۔۔۔25 ،اپریل2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شہریوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ کیلئے ہرممکن احتیاط سے کام لیں ، اپنے علاقوں میں مشکوک افراد، گاڑیوں اور اشیاء کے قریب جانے سے گریز کریں اور اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس وانتظامیہ کو دیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت بھٹو کالونی میں واقع ایم کیوایم کے الیکشن کے باہر بم دھماکے میں ایم کیوایم کے کارکنان کی المناک شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیااور ان سے دلی تعزیت کی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی، فون چھینے جانے ، ڈکیتیوں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کی وجہ سے ہی کراچی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں بیریئرز لگائے تھے اور ان بیرئیرز کی وجہ سے جرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی خاطر خواہ کمی آگئی تھی تاہم گزشتہ دنوں ان بیرئیرز کو توڑ کر شہریوں کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ ان حالات میں جبکہ ریاستی ادارے عوام کاتحفظ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور دہشت گرددندناتے پھررہے ہیں میں شہریوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات کے پیش نظر ہوشمندی کا مظاہرہ کریں، چوکس رہیں اور دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ کیلئے ہرممکن احتیاط سیّ۰ کام لیں ۔ ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام اپنے علاقوں میں اجنبی موٹرسائیکل، کار، ڈبل کیبن گاڑی ، دیگرگاڑیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھیں ، مشکوک افراد، گاڑیوں ، تھیلے یا دیگر اشیاء کے ہرگز قریب نہ جائیں اور ان سے دوررہیں اور اس کی اطلاع فوری طورپر پولیس وانتظامیہ کو دیں ۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہاکہ دہشت گرد عناصر بے گناہ شہریوں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں لہٰذا عوام دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے بچنے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں اور چوراہوں پر بیٹھنے سے گریز کریں ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داران اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلندفرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوارلواحقین کو یہ المناک صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے ۔(آمین)



12/7/2016 6:11:40 PM