Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا سخت اظہا ر مذمت


کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا سخت اظہا ر مذمت
 Posted on: 4/25/2013
کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب بم دھماکہ پرجناب الطاف حسین کا سخت اظہار مذمت
دہشت گردی کا مقصد ایم کیوایم کو انتخابات سے باہر رکھنا ہے ،الطاف حسین
48گھنٹوں میں ایم کیوایم کے دوسرے دفتر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے
انتہا پسند عناصر کا تسلط قائم کرانے کے لئے روشن خیال اور لبرل جماعتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے
لندن ۔۔25اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب بم دھماکہ کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ میں ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں کی شہادت اورمتعدد کارکنوں اور ہمدردوں کے زخمی ہونے پر دلی صدمے اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی او ر سفاکی کا یہ واقعہ اسی وحشت و بربریت کا تسلسل ہے جو گز شتہ کئی روز سے جاری ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے ذریعے ایم کیوایم کو انتخابات سے باہر رکھنا ہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ ملک میں انتہاپسندعناصر کا غلبہ او رتسلسط قائم کرنے کے لئے روشن خیال اور لبر ل جماعتوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب ایم کوایم کے دفتر یا کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ نہ بنایا جاتا ہو ، گزشتہ چنددنوں کے دوران ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کو شہید کیا جاچکا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ کیسے الیکشن ہیں کہ صرف پنجاب میں انتخابی مہم چل رہی ہے جبکہ سندھ ،بلوچستان ،اور خیبر پختونخوا میں ایک سازش کے تحت دہشت گردی ،بم دھماکوں اور قتل وغارتگری کا بازار گرم کر دیا گیا ہے، اور ایم کیوایم ،اے این پی اور پیپلز پارٹی کو انتخابات سے باہر رکھنے کے لئے دہشت گر دی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں ،عہدیداروں اور ہمدردوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے اور محض48گھنٹوں میں ایم کیوایم کے دوسرے دفتر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایاجاچکا ہے ۔ آج کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے پانچ کارکن شہید اور متعدد زخمی ہوگئے شہید ہونیوالوں میں تین کزن بھی شامل ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردعناصر اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ قتل وغارتگری او ردہشت گردی کا بازار گرم کر کے ایم کیوایم کو جھکا لیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ،ہم نے نہ ماضی میں دہشت گردی کے سامنے اپنا سر جھکایا ہے نہ اب جھکائیں گے اور تمام تر دہشت گردی کے باوجود اپنے مشن و مقصد کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن اور نگر اں حکومت سے سوال کیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے دھماکوں اور دہشت گر دی کی کھلی دھمکیوں کے باوجود قانون نافذ کرنے والے درجنوں اداروں اور ایجنسیوں کے ہزروں اہلکار آخر کیا کر رہے ہیں ؟ان کی موجود گی کے باوجود آخر کراچی میں دہشت گردی کی یہ کارروائیاں کس طرح ہورہی ہیں ؟ یہ سفاک دہشت گرد قتل وغارتگری اور دہشت گردی کا خونی کھیل کیسے کھیل رہے ہیں ؟آخر عوام اپنی جان ومال کے تحفظ کے لئے کس سے توقع کریں ؟ کس کی طرف دیکھیں ؟ انہوں نے کہا کہ اگریہ خونی کھیل اسی طرح جاری رہا اور اگر دہشت گردی کے ذریعے ایم کیوایم کو الیکشن سے باہر رکھنے اور اس کی نشستیں چھیننے کا یہ عمل جاری رہا تو ان انتخابات کو کسی بھی قیمت پر آزاد انہ ،منصفانہ اور صاف وشفاف قرار نہیں دیا جاسکتا او ر ایسے انتخابات کو سوائے ڈھونگ کے اور کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ نگراں حکومت اور قومی سلامتی کے تمام ادارے اگر ان انتخابات کو آزادانہ بنانا چاہتے ہیں تو دہشت گردی کے ان واقعات کا تسلسل بند کروائیں اور ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک دہشت گرد وں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے انتخابات کو آزادانہ بنانے کے لئے سکیورٹی کے مؤ ثر اقدامات کئے جائیں ایم کیوایم کے کارکنوں ہمدردوں او رشہر کے عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے ۔

12/7/2016 2:13:19 PM