Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتخابی عمل کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت اورکارکنان کے مسلسل قتل کے خلاف کل بروز جمعہ کو سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا ، رابطہ کمیٹی کا اعلان


انتخابی عمل کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت اورکارکنان کے مسلسل قتل کے خلاف کل بروز جمعہ کو سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا ، رابطہ کمیٹی کا اعلان
 Posted on: 4/25/2013
انتخابی عمل کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت اورکارکنان کے مسلسل قتل کے خلاف کل بروز جمعہ کو سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا ، رابطہ کمیٹی کا اعلان
تاجر، ٹرانسپورٹرزاور عوام سے اپیل کہ وہ اپنی کاروبارزندگی معطل کردیں اوران بزدلانہ حملوں کے خلاف اپنے اتحادکوثابت کریں
صوبہ پنجاب ، صوبہ خیبرپختونخوا ، صوبہ بلوچستان ،گلگت ، بلتستان اور آزادکشمیرکے کارکنان وعوام کل اپنے اپنے علاقوں میں ایم کیوایم کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کریں
کراچی ۔۔۔25، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نصرت بھٹوکالونی، نارتھ ناظم آبادمیں ایم کیوایم کے بندانتخابی دفترکے قریب انتخابی سرگرمیوں میں مصروف عمل ایم کیو ایم کے 5کارکنان کی شہادت اورمتعدد کارکنوں وہمدردوں کے زخمی ہونے اور دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل کے واقعات کے پیش نظر کل بروزجمعہ پورے سندھ میں ’’یوم سوگ‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے سندھ بھر کے حق پرست عوام ، تاجروں ، ٹرانسپورٹرزاور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے مسلسل قتل اوردہشت گردی کے واقعات کے خلاف پرامن احتجاج کریں اور کل بروزجمعہ سندھ بھر میں تمام تر کاروبارزندگی بشمول ٹرانسپورٹ معطل کرکے دہشت گردوں پر یہ واضح کردیں کہ ان کے بزدلانہ حملوں کے خلاف پوری قوم مکمل طور پر متحد ہے۔
رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخوا،بلوچستان ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے کارکنان وعوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے مسلسل قتل کے خلاف کل بروزجمعہ احتجاجی اجلاس منعقد کریں، دفاتر پر سیاہ جھنڈے لگائیں،ایم کیوایم کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کریں اور حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں۔



12/10/2016 4:43:12 AM