Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آباد کے سابق چیئرمین اورممتاز بزنس مین بابرچغتائی کی گرفتاری کھلی انتقامی کارروائی ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


آباد کے سابق چیئرمین اورممتاز بزنس مین بابرچغتائی کی گرفتاری کھلی انتقامی کارروائی ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 4/13/2015
آباد کے سابق چیئرمین اورممتاز بزنس مین بابرچغتائی کی گرفتاری کھلی انتقامی کارروائی ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
بابرچغتائی ایک بڑے بزنس مین اور بلڈر ہیں جنہوں نے کراچی کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکیاہے 
انہیں محض اس بنیادپر گرفتار کیا گیاہے کہ انہوں نے ایم کیوایم کوچندہ کیوں دیا؟رابطہ کمیٹی 
کیا کسی بھی بزنس مین کاکسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت یااس کے فلاحی ادارے کو چندہ دینا کوئی جرم ہے ؟ 
پاکستان کاکونسا ایساتاجر، صنعتکار یا بینکارہے کہ جو کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کو چندہ نہ دیتا ہو؟
اگرکسی بزنس مین نے ایم کیوایم یااسکے فلاحی ادارے کوچندہ دیاہوتوکیایہ ایساسنگین جرم ہے کہ اسکی پاداش میں
اس بزنس مین کو گرفتار کرکے عادی مجرموں جیسا سلوک کیاجائے؟
کراچی میں آپریشن دہشت گردی اورجرائم کے خاتمے کیلئے ہے یا ایم کیوایم اور اس سے ہمدردی رکھنے والوں کے خلاف ہے؟
بابرچغتائی کوفی الفوررہاکیاجائے ،ایم کیوایم اوراسکے ہمدردوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ بندکیاجائے۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 13 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایسوسی ایشن آف بلڈراینڈڈیویلپرز( آباد ) کے سابق چیئرمین اورممتاز بزنس مین بابرچغتائی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اوراسے کھلی انتقامی کارروائی قراردیاہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بابرچغتائی ایک بڑے بزنس مین اور بلڈر ہیں جنہوں نے’’ آباد‘‘ کے چیئرمین کی حیثیت سے کراچی کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکیاہے لیکن انہیں محض اس بنیادپر گرفتار کیا گیاہے کہ انہوں نے ایم کیوایم کوچندہ کیوں دیا؟رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ کیا کسی بھی بزنس مین کاکسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت یااس کے فلاحی ادارے کو چندہ دینا کوئی جرم ہے ؟ پاکستان کاکونسا ایساتاجر، صنعتکار یا بینکارہے کہ جوالیکشن یاجلسہ جلوس یاکسی ایونٹ کے موقع پرکسی سیاسی یا مذہبی جماعت کو چندہ نہ دیتا ہو؟اسی طرح اگرکسی بزنس مین نے ایم کیوایم یااس کے فلاحی ادارے کوچندہ دیاہوتوکیایہ ایساخلاف قانون عمل یاسنگین جرم ہے کہ اس کی پاداش میں اس بزنس مین کو گرفتار کرکے عادی مجرموں جیسا سلوک کیاجائے؟ رابطہ کمیٹی نے بابرچغتائی کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کرکے کراچی سے تعلق رکھنے والے تمام تاجروں،صنعتکاروں اوربزنس مینوں کویہ پیغام دیاگیاہے کہ وہ ایم کیوایم سے کسی بھی قسم کی ہمدردی یا تعلق نہ رکھیں اوراگروہ ایساکریں گے توان کواسی قسم کے سلوک کاسامنا کرنا پڑے گاجو سلوک بابرچغتائی کے ساتھ کیا گیاہے۔رابطہ کمیٹی نے صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے سوال کیاکہ کراچی میں آپریشن دہشت گردی اورجرائم کے خاتمے کیلئے ہے یاشہر کی نمائندہ سیاسی جماعت ایم کیوایم کوکچلنے اور اس سے ہمدردی رکھنے والے شہریوں کے خلاف کیاجارہاہے خواہ وہ شہرکی تعمیروترقی میں حصہ لینے والے تاجر اور صنعتکارہی کیوں نہ ہوں ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ بابرچغتائی کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم اوراسکے ہمدردوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ بندکیاجائے۔
English

4/18/2024 3:39:34 PM